International

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملہ، 5 فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج پر حملہ، 5 فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت ہنون میں حماس کی جانب سے اسرائیلی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد ایک اسرائیلی فوجی لاپتہ ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی یونٹ کا حصہ تھے، ہلاک اہلکار غزہ میں گھروں کو تباہ کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ بھی کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments