International

’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایک نیا دور شروع کیا جا رہا ہے اور وہ ’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکہ سے کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ عشائیے کی شروعات پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شام پر امریکی پابندیاں ہٹانے کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں ایران کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ نے باضابطہ طور پر شام پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں اور کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ جنگ زدہ ملک دوبارہ عالمی معیشت کا حصہ بنے۔ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو ٹرمپ نے ’بہت سخت‘ قرار دیا اور کہا ’میں چاہوں گا کہ مناسب وقت پر یہ پابندیاں ہٹا سکوں تاکہ ایران کو دوبارہ تعمیرِنو کا موقع ملے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایران ’امریکہ مردہ باد‘ یا ’اسرائیل مردہ باد‘ جیسے نعروں کے بغیر پرامن طریقے سے اپنی تعمیرِنو کرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments