دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کو ’امریکا پارٹی‘ بنانے کا اعلان کرنے کے بعد 76 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیر کو امریکا میں کاروباری دن کے آغاز پر ٹیسلا کے شیئرز کی قدر میں 7.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے جس سے کمپنی کی مالیت میں تقریباً 76 ارب ڈالرز کی کمی ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ٹیسلا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1 کھرب ڈالرز سے کم ہوکر 940 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، کمپنی میں ایلون مسک کے ذاتی شیئرز میں تقریباً 10 ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے جن کی قیمت اب 120 ارب ڈالرز سے کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتنے بڑے مالی نقصان کے باوجود بھی ایلون مسک تقریباََ 400 ارب ڈالرز کی مجموعی مالیت کے ساتھ فوربز میگزین کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں سرِ فہرست ہیں۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ صورتحال دیکھ کر سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ ایلون مسک کی سیاسی شمولیت ان کی توجہ ان کی بنیادی ذمہ داریوں سے ہٹا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق اتحادی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کشیدہ تعلقات نے بھی غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دیا ہے، اس سے قبل ایلون مسک کو ٹرمپ کے لیے ان کی مضبوط حمایت پر بھی اُنہیں ٹیسلا کے صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب ان دونوں کے کشیدہ تعلقات بھی مارکیٹ میں بے چینی پیدا کر رہے ہیں۔ ویڈبش سیکیورٹیز کے تجزیہ کار ڈین آئیوس کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کا اپنی سیاسی شمولیت کو گہرا کرنے کا فیصلہ ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز کو پریشان کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرمایہ کار ٹیسلا کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں سیاسی لڑائیوں پر نہیں۔
Source: social media
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے
امریکا یوکرین میں مزید ہتھیار بھیجے گا: امریکی صدر
اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان، ایرانی فوج ہائی الرٹ
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، کہا- آپ اس کے مستحق ہیں
ٹیکساس میں سیلاب سے 104 افراد ہلاک، کیمپ مائسٹک میں بچوں سمیت درجنوں لاپتہ
ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، 76 ارب ڈالر کا نقصان
غزہ: 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 49 فلسطینی شہید، 262 زخمی
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس
اسرائیل جنگ پر واپس آئے گا یا نہیں فیصلہ ایران کے طرزِعمل پر ہوگا،نیتن یاہو پر نہیں: گینٹز