امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سی این این اور نیویارک ٹائمز کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں نیوکلیئر سائٹس مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی این این اور نیویارک ٹائمز دونوں مل کر تاریخ کے کامیاب ترین فوجی حملے کو ناکام قرار دینے کی کوشش میں شامل ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں میڈیا اداروں کو عوام کی طرف سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس نے اپنے ابتدائی تجزیے میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ بھی نہیں ہوا۔ امریکی خبر رساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ بات ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں سامنے آئی ہے۔ انٹیلی جنس تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملوں سے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا لیکن اسے کچھ مہینوں کے لیے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
Source: social media
شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے اسرائیل کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ باقی رکھنے کی شرط
امریکا نے اصفحان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، رپورٹ
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران
ایران نے رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی
ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں : سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنس
یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب
ایران سے جنگ کے بعد بھی جرمنی اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے : جرمن وزیر داخلہ
دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس
اسرائیل جنگ پر واپس آئے گا یا نہیں فیصلہ ایران کے طرزِعمل پر ہوگا،نیتن یاہو پر نہیں: گینٹز