International

یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ

یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ

برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز کے مطابق منگل کے روز یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے تقریباً 51 سمندری میل مغرب میں ایک تجارتی جہاز کو پانچ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ اپنی حرکت کی مکمل صلاحیت کھو بیٹھا۔ مرکز کا کہنا ہے کہ حملہ اب بھی جاری ہے جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ برطانوی سمندری سکیورٹی کمپنی "امبری" نے صبح کے وقت ایک رپورٹ میں بتایا کہ انہیں ایسی تصاویر موصول ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث الحدیدہ بندرگاہ کے سیمنٹ سے بنے بعض پلیٹ فارم بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ امبری کا کہنا ہے کہ بارباڈوس کے پرچم بردار دو تجارتی جہاز بھی حملے کی زد میں آ کر متاثر ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے دونوں کا عملہ محفوظ رہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ اس نے یمن کے تین مختلف بندرگاہوں اور ایک پاور اسٹیشن پر حوثیوں کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ تقریباً ایک ماہ بعد یمن میں اسرائیل کا پہلا حملہ ہے۔ پیر کے روز ایک اور واقعے میں یمن کے جنوب مغربی ساحل سے 50 میل دور ایک یونانی کمپنی کے زیرانتظام تجارتی جہاز پر ڈرون حملے میں عملے کے دو افراد زخمی جبکہ دو لاپتا ہو گئے۔ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل حوثی ملیشیا نے سرکاری طور پر ایک مال بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے ڈبونے کا دعویٰ کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments