ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران کے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے پر سربراہ آئی اے ای اے نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ایران پر پہلے اسرائیل کے حملوں اور اس کے بعد تین ایٹمی تنصیبات پر اچانک امریکی حملوں کے بعد ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون ختم کر دیا ہے۔ جن ایٹمی تنصیبات پر امریکا نے حملہ کیا تھا وہ آئی اے ای اے کی زیر نگرانی تھیں اور ادارے کے سربراہ بھی اس بات کی تردید کر چکے تھے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود امریکی حملے پر ایران نے ردعمل دیتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کیا۔ ایران کے اس اقدام پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ جنرل رافیل گروسی کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران کے تعاون معطل کرنے کے فیصلے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے معائنہ کاروں پر پابندی نیا بحران جنم دے سکتی ہے۔ آئی اے ای اے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں ایرانی تنصیبات کے لیے تباہ کا لفظ مناسب نہیں، لیکن اس کے جوہری پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کا ممبر ہے اور معائنہ لازم ہے۔ آئی اے ای اے کی ایران میں موجودگی عالمی ذمہ داری ہے۔ سربراہ آئی اے ای اے جنرل رافیل گروسی نے متنبہ کیا کہ اگر ایران نے معائنہ کاروں کی رسائی روکی تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دی تھی اور آج ایران کے سب سے طاقتور اور فیصلہ کن فورم مجلس شوریٰ نے بھی آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کے ایرانی پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل کی توثیق کر دی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ اب آئی اے ای اے سے اس وقت ہی تعاون کیا جائے گا جب وہ تنصیبات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ دوسری جانب امریکی حملے کے بعد امریکا اور ایران کی جانب سے ایٹمی تنصیبات کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ امریکا ایران کی جوہری طاقت مکمل ختم ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے جب کہ ایران کے سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے جن تین ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا وہ پہلے ہی خالی کرائی جا چکی تھیں۔ آئی اے ای اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے پاس اب بھی افزودہ یورینیم موجود ہے۔
Source: social media
تعاون معطل کرنے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سربراہ کی ایران کو تنبیہہ
اسرائیل کے غزہ میں میزائل حملوں میں مزید 18 فلسطینی ہلاک
نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں عدالت سے التوا مانگ لیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق
نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو ٹرمپ کے گلے کا ہار بن گئی
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
صرف مکمل جنگ یا نیا معاہدہ ہی ایران کے جوہری پروگرام کو روک سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم
امریکہ اسرائیل کو روکنا نہیں چاہتا: ایرانی وزارت خارجہ
امریکی صحافی آسٹن ٹائِس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیا: بشار الاسد کے سابق مشیر کا انکشاف