اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے گئے حملے میں 18 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک ڈاکٹر اور عینی شاہد نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مبینہ ڈرون حملہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب حماس کا ایک پولیس یونٹ ایک مارکیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے حماس پولیس فورس کے ان ممبران پر فائرنگ کی جو سول لباس میں ملبوس تھے، انھوں نے ماسک پہن رکھے تھے اور وہ دکانداروں کو چیزیں مہنگی بیچنے اور امدادی ٹرکوں سے سامان لوٹنے کا الزام لگا رہے تھے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کی جانب سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ایک ’پولیس یونٹ پر حملہ کیا جو عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے وہاں موجود تھی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بازار میں لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب پولیس کی جانب سے دکانداروں کو کہا گیا کہ ’یا تو صحیح قیمتوں پر اشیا فروخت کریں ورنہ یہ ان سے لے لی جائیں گی۔‘ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ’کچھ دکانداروں نے پستول نکال اور ایک بندے کے پاس کلاشنیکوو تھی۔‘ مقامی شہر کے مطابق اسرائیلی ڈرونز کی جانب سے اس موقع پر دو میزائل داغے گئے۔ اس واقعے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین پر لاشیں بکھری پڑی ہیں اور دکاندار چیخ رہے ہیں جبکہ ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب پہنچ رہی ہیں۔ دیرالبلاح کے الاقصیٰ ہسپتال میں موجود ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ 18 لاشیں سردخانے پہنچا دی گئی ہیں۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کتنے پولیس اہلکار شامل تھے۔
Source: social media
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
سعودی عرب نے فلسطین کو 30 ملین ڈالر کی نئی امداد فراہم کردی
ایران کی جوہری تنصیبات کا نقصان ہمیں ابھی تک نہیں معلوم ہے : ڈیموکریٹس کا شکوک کا اظہار
ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دیے: اسرائیلی فوج، جنگ سے متعلق حتمی بیان
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو