اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلی اسرائیلی عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کیسز کی سماعت کو موخر کر دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ اس وقت کیا ہے جب ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی مدد کرنے اور انہیں بچانے کا عندیہ دیا ہے۔ ٹرمپ نے انہی کرپشن کیسز کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت کے سامنے نیتن یاہو کے وکیل امیت حداد نے کہا وزیر اعظم اسرائیل کا عدالت میں بیان کہ اس ملتوی کر لیا جائے کیونکہ علاقے اور دنیا میں بڑی تبدیلیاں پیش آرہی ہیں۔ اس وجہ سے عدالتی سماعت کا جاری رہنا اچھا نہیں ہوگا۔ وکیل نے عدالت سے کہا یہ احتراماً عدالت سے درخواست ہے کہ اپنے ان احکامات کو واپس لے جن کے تحت وزیر اعظم کو اگلے ہفتوں میں گواہی دینا ہے۔ وکیل نے نیتن یاہو کی جنگی مصروفیات کا حوالہ دیتے ہوئے معذوری ظاہر کی ہے کہ نیتن یاہو ابھی ایران کے خلاف جنگ سے فارغ ہوئے ہیں جبکہ غزہ جہاں اسرائیلی قیدی آج تک قید ہیں کی جنگ جاری ہے۔ وزیر اعظم کا سارا وقت اور توانائی خطے کی لڑائیوں میں لگ جاتا ہے کیونکہ ان امور سے بہت سی سفارتی اور سلامتی امور سے جڑی چیزیں انہیں بہت مشغول رکھتی ہیں۔ یاد رہے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے کرپشن کیسز کو ان کے لیے ' ڈائن ہنٹ ' کا نام دیا تھا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ' ٹروتھ سوشل ' پر کہا نیتنن یاہو کے خلاف مقدمے نہیں چلنا چاہییں۔ بلکہ ضروری ہے ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسے غزہ کے ہیرو کے طور دیکھا جائے۔ تاہم اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے جمعرات کے روز ٹرمپ کے ان خیالات کو اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا اور صدر ٹرمپ کو ایسا نہ کرنے کا نرم سا انتباہ کیا ۔ یائر لیپڈ نے کہا 'صدر ٹرمپ اسرائیل کے اندرونی معاملات اور عدالتی امور میں مداخلت نہیں کریں گے تو ہم ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ کیونکہ اسرائیل ایک آزاد ملک ہے۔ ' یاد رہے وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے تین کیسز دائر ہیں۔
Source: social media
تعاون معطل کرنے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سربراہ کی ایران کو تنبیہہ
اسرائیل کے غزہ میں میزائل حملوں میں مزید 18 فلسطینی ہلاک
نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں عدالت سے التوا مانگ لیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق
نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو ٹرمپ کے گلے کا ہار بن گئی
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
صرف مکمل جنگ یا نیا معاہدہ ہی ایران کے جوہری پروگرام کو روک سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم
امریکہ اسرائیل کو روکنا نہیں چاہتا: ایرانی وزارت خارجہ
امریکی صحافی آسٹن ٹائِس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیا: بشار الاسد کے سابق مشیر کا انکشاف