ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "اسرائیل ایرانی حملوں کے باعث تقریباً تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا"۔ یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد خامنہ ای کا پہلا ردِعمل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ "امریکہ اس لیے جنگ میں کودا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتا تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اس جنگ سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کر سکا۔ اس سے قبل ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بیان کے اعلان کے ساتھ یہ پیغام بھی جاری کیا گیا کہ "میں آپ سب کو اسرائیل پر فتح کی مبارک باد دیتا ہوں"۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 13 جون سے شروع ہونے والے اس تنازع میں اسرائیل نے ایرانی جوہری اور عسکری مراکز پر شدید حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیلی اہداف پر راکٹ داغے۔ ان جھڑپوں کے دوران امریکہ نے مداخلت کرتے ہوئے فجر کے وقت ایران کے تین اہم جوہری مراکز فردو، اصفہان اور نطنز—پر فضائی حملے کیے۔ یہ جھڑپیں دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری خفیہ کشیدگی کے بعد پہلی بار اتنے واضح طور پر کھلی جنگ کی شکل اختیار کر گئی تھیں جو بالآخر ایک متفقہ جنگ بندی پر ختم ہوئیں۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 627 عام شہری ہلاک ہوئے، جب کہ ایران کے راکٹ حملوں میں اسرائیل میں 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
Source: social media
تعاون معطل کرنے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سربراہ کی ایران کو تنبیہہ
اسرائیل کے غزہ میں میزائل حملوں میں مزید 18 فلسطینی ہلاک
نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں عدالت سے التوا مانگ لیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق
نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو ٹرمپ کے گلے کا ہار بن گئی
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
صرف مکمل جنگ یا نیا معاہدہ ہی ایران کے جوہری پروگرام کو روک سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم
امریکہ اسرائیل کو روکنا نہیں چاہتا: ایرانی وزارت خارجہ
امریکی صحافی آسٹن ٹائِس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیا: بشار الاسد کے سابق مشیر کا انکشاف