ہوائی جہاز میں دوران پرواز ساتھی مسافر کے ساتھ جھگڑا کرنے اور کیبن میں افراتفری مچانے والے بھارتی نژاد نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ فرنٹیئر ایئرلائنز کی پرواز میں سفر کے دوران ہندوستانی نژاد امریکی شہری آپے سے باہر ہوگیا، اس نے نہ صرف کیبن میں بہت ادھم مچایا بلکہ مبینہ طور پر ایک ساتھی مسافر پر "بغیر اشتعال انگیزی کے” حملہ کردیا۔ ملزم کی شناخت 21 سالہ ایشان شرما کے طور پر کی گئی ہے، بھارتی نژاد نوجوان کو میامی میں اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے والی ایک فرنٹیئر پرواز میں پیش آیا، میامی ڈیڈ شیرف کے دفتر نے جہاز پر مذکورہ واقعے کے حوالے سے اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ ایشان شرما متاثرہ مسافر کے پاس پہنچا اور اپنی مقرر کردہ نشست پر واپس آتے ہوئے اس شخص کو گردن سے پکڑ کر مارپیٹ شروع کر دی، فلائٹ میں پیش آئے واقعے کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں دو افراد کو ایک دوسرے سے لڑتے اور مکوں کا استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ حیران و پریشان مسافروں انہیں رکنے کے لیے چیخ رہے ہیں۔ ایشان شرما کو اس کی بائیں بھنو کے اوپر زخم لگا جس کے لیے اسے طبی امداد کی ضرورت پیش آئی جبکہ متاثرہ مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں اور اس نے ٹریٹمنٹ لینے سے منع کردیا۔ عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جھگڑے کے بعد شرما کو مسکراتے ہوئے، خود سے بڑبڑاتے ہوئے، اور اپنے خون آلود چہرے کی سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
Source: social media
کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات
غزہ، اسرائیلی حملے میں فلسطینی فٹبالر شہید
ایران نے نیا قانون بنا لیا، جرمنی نے تباہ کُن قرار دیدیا
آسٹریا سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے پہلے شامی کی ملک بدری
روس نے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لیا
اسرائیل کے اندر مغربی کنارے پر قبضے کی تیاری پر مکمل اتفاق
دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار
ٹرمپ اور پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو، یوکرین جنگ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی
ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کر دیں، نمائندہ اقوام متحدہ
تبریز اور اصفہان کے علاوہ ملک کے بیشتر ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے: ایرانی سول ایوی ایشن
ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان کا اعتراف
میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار نے دونوں پارٹیوں میں بحران پیدا کردیا
ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ