امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر طویل بات چیت کی، مگر یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہو سکی۔ ٹرمپ نے گفتگو کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں روسی صدر سے معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں کر سکا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے یوکرین کو اسلحہ کی حالیہ بندش پر بات نہیں کی، امریکا کی جانب سے یوکرین کو کچھ اہم ہتھیاروں کی فراہمی روک دی گئی ہے، اس بندش سے یوکرین کی دفاعی صلاحیت پر اثر پڑا ہے، خاص طور پر پیٹریاٹ میزائل نظام جیسی ٹیکنالوجی کی کمی سے جسے روسی میزائلوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا۔ ٹرمپ نے اسلحہ کی فراہمی کے بارے میں ابہام پیدا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلحہ دے رہے ہیں اور بہت زیادہ دے چکے ہیں، بائیڈن نے ملک کا سارا اسلحہ خالی کر دیا، اب ہمیں اپنے لیے بھی بچانا ہے۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جمعے کو ٹرمپ سے براہِ راست بات کریں گے تاکہ امریکی اسلحہ کی فراہمی کی بندش پر گفتگو کی جا سکے۔ واشنگٹن میں قائم یوکرینی سفارت خانے نے اس بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ یوکرین کے دفاع کو کمزور کر سکتی ہے۔ دوسری جانب کریملن کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق پیوٹن نے جنگ کے بنیادی اسباب کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، ان کا اشارہ نیٹو کی توسیع، مغربی ممالک کی یوکرین کی حمایت اور یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے امکان کی مخالفت کی طرف تھا۔ کریملن نے یہ بھی واضح کیا کہ ماسکو کسی بھی امن مذاکرات کو صرف روس اور یوکرین کے درمیان دیکھنا چاہتا ہے اور امریکی شمولیت سے گریز کر رہا ہے، جیسا کہ جون میں استنبول میں ایک اجلاس کے دوران امریکی سفارتکاروں کو کمرے سے باہر نکالنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے فون پر گفتگو کے دوران کسی ممکنہ بالمشافہ ملاقات پر بات نہیں کی۔
Source: social media
کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات
غزہ، اسرائیلی حملے میں فلسطینی فٹبالر شہید
ایران نے نیا قانون بنا لیا، جرمنی نے تباہ کُن قرار دیدیا
آسٹریا سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے پہلے شامی کی ملک بدری
روس نے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کر لیا
اسرائیل کے اندر مغربی کنارے پر قبضے کی تیاری پر مکمل اتفاق
ٹرمپ اور پیوٹن کی ٹیلیفونک گفتگو، یوکرین جنگ پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی
ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا
تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کر دیں، نمائندہ اقوام متحدہ
تبریز اور اصفہان کے علاوہ ملک کے بیشتر ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے: ایرانی سول ایوی ایشن
ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان کا اعتراف
میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار نے دونوں پارٹیوں میں بحران پیدا کردیا
ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ
غزہ 'نسل کشی کی تباہ کن صورتِ حال' سے دوچار ہے: ہسپانوی وزیرِ اعظم