تہران : ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان کا اعتراف کرلیا ، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ ایران کاپرامن ایٹمی توانائی کاحق برقرار ہے، ایران ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال سے دستبردار نہیں ہوگا، این پی ٹی کے تحت ایران کا پرامن ایٹمی توانائی کا حق تسلیم شدہ ہے۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات کے نقصان پر بحث ثانوی مسئلہ ہے اور دنیا امریکی جارحیت کی سنگینی کو نظرانداز کررہی ہے، یہ خطرناک رجحان ہے۔ ایرانی ترجمان نے اعتراف کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں میں ہمارے جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، امریکی و اسرائیلی فوج نے جوہری تنصیبات کو بار بار نشانہ بنایا تاہم جوہری تنصیبات پر حملے تکنیکی مسئلہ ہے، متعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیں، ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگرادارے تنصیبات کے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے میزائل حملوں پر قطر سے اظہار افسوس اور حملے میں تکلیف پرمعذرت کی، قطری بھائی بہنوں کوتکلیف پرذاتی طورپرافسوس ہے، قطر کے ساتھ تعلقات میں انتہائی احترام برقرار ہے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہامریکی ایئربیس پر حملہ قطر کے خلاف نہیں تھا، امریکی بیس پرحملہ امریکی جارحیت کے خلاف دفاعی کارروائی تھی، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہیں تھی، خطے میں قطر کا کردار قابل قدر ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایران نے جنگ میں نقصان اٹھایا مگر عوام ثابت قدم رہے، جنگ بندی قطر کی درخواست پر ہوئی، قطر کو امریکا نے رابطے کیلئے کہا تھا، ایرانی عوام اسرائیلی اورامریکی حملوں کے باوجود ڈٹے رہے اور ایرانی عوام نے قومی خود مختاری کے دفاع میں غیرمعمولی عزم کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنا فطری ہے، ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کی منظوری دی، تعاون ختم نہیں صرف معطل کیا جا رہا ہے، فیصلہ حملوں کے تناظر میں فطری ہے، مستقبل میں تعاون کیلئے ایرانی سائنسدانوں اور تنصیبات کے تحفظ کی ضمانت ضروری ہے، ایران کو این پی ٹی کے تحت پر امن ایٹمی حقوق نہ ملے تو معاہدہ یکطرفہ ہوجائے گا۔
Source: social media
تعاون معطل کرنے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سربراہ کی ایران کو تنبیہہ
اسرائیل کے غزہ میں میزائل حملوں میں مزید 18 فلسطینی ہلاک
نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں عدالت سے التوا مانگ لیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق
نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو ٹرمپ کے گلے کا ہار بن گئی
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
صرف مکمل جنگ یا نیا معاہدہ ہی ایران کے جوہری پروگرام کو روک سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم
امریکہ اسرائیل کو روکنا نہیں چاہتا: ایرانی وزارت خارجہ
امریکی صحافی آسٹن ٹائِس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیا: بشار الاسد کے سابق مشیر کا انکشاف