میکسیکو میں مذہبی تقریب کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست گواناجواٹو میں مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ گواناجواٹو، جو میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں ہے، ملک کی ایک متشدد ریاستوں میں سے ایک رہا ہے، رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں میں ریاست میں 1,435 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے، جو کسی بھی دوسری ریاست سے دوگنی تعداد ہے۔ دوسری جانب کینیا میں کرپشن کے خلاف اور حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 17افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کینیا کے درالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور گولیاں برسا دیں جس میں سترہ افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پولیس کی فائرنگ سے بھگ دڑ مچ گئی، متعدد افراد دھکم پِیل کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ایمنسٹی کینیا کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے۔
Source: social media
تعاون معطل کرنے پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سربراہ کی ایران کو تنبیہہ
اسرائیل کے غزہ میں میزائل حملوں میں مزید 18 فلسطینی ہلاک
نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز میں عدالت سے التوا مانگ لیا
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
امریکا اور اسرائیل غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق
نیٹو چیف کی طرف سے امریکہ کو باپ کہنے پر وائٹ ہاؤس سے جاری ویڈیو ٹرمپ کے گلے کا ہار بن گئی
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ رابطوں کے الزام میں ایران میں پھانسیاں اور گرفتاریاں
اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا
ایران سے جنگ کے بعد اب امن مذاکرات کے وسعت پکڑنے کا امکان ہے : نیتن یاہو
اسرائیل میں فوج کی وجہ سے لگائے سخت سنسرشپ میں جنگی نقصان کا اندازہ کرنا غیر ممکن
نیویارک: مجسمہ آزادی پر برقع، میئر کے لیے نامزد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کیوں؟
صرف مکمل جنگ یا نیا معاہدہ ہی ایران کے جوہری پروگرام کو روک سکتا ہے: سابق اسرائیلی وزیراعظم
امریکہ اسرائیل کو روکنا نہیں چاہتا: ایرانی وزارت خارجہ
امریکی صحافی آسٹن ٹائِس کو 2013ء میں قتل کر دیا گیا: بشار الاسد کے سابق مشیر کا انکشاف