International

غزہ، اسرائیلی حملے میں فلسطینی فٹبالر شہید

غزہ، اسرائیلی حملے میں فلسطینی فٹبالر شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کے عوام پر مظالم جاری ہیں، غزہ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں فلسطینی فٹبالر شہید ہوگیا۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے مہند اللیلی کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدامت المغازی کلب کا حصہ تھے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو اسرائیلی ڈرون حملے میں فٹبالر کے گھر کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں اللیلی شدید زخمی ہوئے تھے جو اب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں اب تک مختلف کھیلوں سے وابسطہ 585 کھلاڑی شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں 265 فٹ بالر شامل ہیں۔ فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر شدید جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی فٹ بال ٹیم پر پابندی عائد کی جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments