International

مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

امریکا میں مسافر طیارہ بال بال بچ گیا، مسافر طیارے نے ہیری ریڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاس ویگاس سے شارلٹ جانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث جہاز کو پرواز کے 8 منٹ بعد اتار لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سامنے آنیوالی ویڈیو میں طیارے کے انجن سے آگ کے گولے نکلتے اور دھماکے ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرواز اے اے 1665 میں 165 مسافر سوار تھے، واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ دوسری جانب بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن سے متعلق حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق 12 جون 2025 کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 ٹیک آف کے چند لمحے بعد حادثے کا شکار ہوئی، حادثے نے تفتیش کاروں کی توجہ طیارے کے دائیں طرف کے انجن کی طرف مبذول کروائی۔ طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایئر انڈیا فلائٹ 171 کے انجن کو صرف تین ماہ قبل یعنی مارچ 2025 میں تبدیل کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments