نئی دہلی، 11 جون: ریلوے کے سفر کے لیے تتکال ٹکٹ کے منصفانہ اور شفاف حصول کو یقینی بنانے اور حقیقی مسافروں کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے محکمہ ریلوے نے تتکال ٹکٹ بکنگ سسٹم میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مسافروں کی تصدیق اور اسکیم کے غلط استعمال کو روکنا ہے ۔ یکم جولائی 2025 سے آئی آر سی ٹی سی کی آفیشل ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے تتکال ٹکٹ صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے جن کی تصدیق آدھار سے ہو۔مزید برآں، 15 جولائی 2025 سے آن لائن تتکال بکنگ کے لیے آدھار پر مبنی او ٹی پی کی فراہمی لازمی ہو گی۔پیسنجر ریزرویشن سسٹم (پی آر ایس) کاو نٹرز اور منظور شدہ ایجنٹوں کے ذریعے تتکال ٹکٹوں کے لیے بکنگ کے وقت صارف کے فراہم کردہ موبائل نمبر پر بھیجے گئے او ٹی پی کی تصدیق درکار ہوگی۔ بلک (کثیر) بکنگ کو روکنے کے لیے ہندوستانی ریلوے کے منظور شدہ ایجنٹوں کو بکنگ ونڈو کے پہلے 30 منٹ کے دوران تتکال ٹکٹ بک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اے سی کلاسز کے لیے یہ پابندی صبح 10:00 بجے سے صبح 10:30 بجے تک اور نان اے سی کلاسز کے لیے صبح 11:00 بجے سے صبح 11:30 بجے تک نافذ عائد ہوگی۔سی آر آئی ایس اور آئی آر سی ٹی سی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نظام میں ضروری ترمیم کریں اور اس کے مطابق تمام زونل ریلوے اور متعلقہ محکموں کو مطلع کریں۔وزارت ریلوے نے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تبدیلیوں کو نوٹ کریں اور پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے آئی آر سی ٹی سی صارف پروفائل کے ساتھ آدھار کو لازمی طور پر لنک کریں۔
Source: uni news
‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’
راجہ رگھونشی قتل کیس: سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
مئی میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد ، چھ سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال
احمد آباد طیارہ حادثہ: جہاز میں سوار خوشبو شادی کے بعد پہلی بار شوہر سے ملنے لندن جا رہی تھیں
اوڈیشہ کے بھدرک میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ووٹر لسٹ تخمینوں پر نہیں، رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے : الیکشن کمیشن
ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ، تعداد اموات ڈھائی سو پار
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر الیون اے کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ ہسپتال میں زیر علاج
برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ