Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

امیشا پٹیل نے ہاردیک پانڈیا کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر کیا کہا؟

Admin
By Admin
Sep 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BJP SARKAR SE SAWAL KARNE PAR DELHI POLICE NE JOURNALIST KO DETAIN KARKE PEETA? SHAHEEN KHAN KA BADA ILZAM

امیشا پٹیل نے ہاردیک پانڈیا کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر کیا کہا؟
امیشا پٹیل نے ہاردیک پانڈیا کیساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر کیا کہا؟ — September 07, 2026
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دیا ہے۔

امیشا پٹیل اور ہاردیک پانڈیا کو حال ہی میں ممبئی کے تاج محل پیلس میں نجی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا جہاں اداکارہ کرکٹر کو اپنے چند دوستوں سے متعارف کرواتی نظر آئیں۔

اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایک صارف نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امیشا کا ہاردیک کے کندھے پر ہاتھ رکھنا ان دونوں کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق کی جانب اشارہ ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں درست ثابت ہو رہی ہیں۔

امیشا پٹیل نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ’ہاں، یہ واقعی بہت رومانوی انداز تھا کہ میں نے اپنا ہاتھ ہاردیک پر رکھا ہوا تھا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میں اس صارف کو جانتی تک نہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید اس صارف کی کوئی لڑکی دوست بھی نہیں ہے، اسی لیے یہ صاحب دوستوں کے درمیان ہونے والی ایک عام ملاقات کو بھی رومانوی رنگ دے رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہاردیک پانڈیا کے اس وقت ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات ہیں، ہاردیک نے 2025ء میں سوشل میڈیا پر ماہیکا شرما کے ساتھ اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا تھا۔

اس سے قبل کرکٹر اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کا اختتام طلاق پر ہوا اور اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر ایک صارف کو سخت جواب دیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn