Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

’بائے بائے خارگ!‘: ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

Admin
By Admin
Sep 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HOOGHLY KE KHANAKUL MEIN FLOOD KA KHOUFNAK MANZAR, KAI ILAQE PAANI MEIN DOOBE

’بائے بائے خارگ!‘: ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں
’بائے بائے خارگ!‘: ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں — September 07, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی طیارے کو ایران کے جزیرۂ خارگ کی جانب بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں ’بائے بائے خارگ!‘ لکھا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں ایک جنگی طیارہ ایسے جزیرے کی جانب پرواز کرتا دکھائی دیتا ہے جو دھماکوں اور شعلوں کی لپیٹ میں ہے، جس سے تاثر ملتا ہے کہ ایران کے اہم تیل کے برآمدی مرکز جزیرۂ خارگ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ جزیرۂ خارگ ایران کی خام تیل کی برآمدات کا ایک اہم مرکز ہے اور تہران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں میں یہ جزیرہ بارہا زیرِ ذکر آ چکا ہے۔

ٹرمپ کی مذکورہ پوسٹ میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا کہ تصویر میں دکھایا گیا حملہ حقیقت میں ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی امریکی صدر نے چند دیگر پوسٹس بھی شیئر کی ہیں۔

ان پوسٹس میں ایران کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتِ حال کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی پوسٹس میں ایرانی کرنسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ ایران کی کرنسی تباہ ہو چکی ہے، جبکہ دوسری میں درج تھا کہ ایران میں افراطِ زر بے قابو ہو چکا ہے۔

ان پوسٹس کے ساتھ جاری کیے گئے چارٹس میں ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل کمی دکھائی گئی ہے، جو تقریباً 22 لاکھ 70 ہزار ریال فی امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کے ممکنہ اہداف پر حملوں کی عکاسی کے لیے ڈیجیٹل طور پر تیار کردہ تصاویر استعمال کر چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی طیارے کو ایران کے جزیرۂ خارگ کی جانب بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn