Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آسٹریا: اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد

Admin
By Admin
Sep 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

آسٹریا: اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد
آسٹریا: اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد — September 07, 2026
آسٹریا میں اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی 14 سال سے کم عمر بچیوں کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس قانون کے تحت ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں روایتی مسلم طرز کے سر ڈھانپنے والے لباس، جن میں حجاب اور برقع شامل ہیں، پہننے پر پابندی ہو گی۔

نئے قانون کے تحت اگر اساتذہ کسی طالبہ کو حجاب پہنے ہوئے دیکھیں گے تو انہیں پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے طالبہ اور اس کے قانونی سرپرستوں کے ساتھ کئی مراحل میں بات چیت کرنا ہو گی۔

خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو بچوں کی بہبود سے متعلق خدمات کو مطلع کرنا ہو گا، جبکہ آخری اقدام کے طور پر سرپرستوں پر 800 یورو (685 پاؤنڈ) تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

قدامت پسند آسٹرین پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیرِ انضمام کلاڈیا باؤر کا کہنا ہے کہ حجاب جبر کی علامت اور بچپن ہی سے بچیوں کو قابو میں رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ نیا قانون ملک میں مسلمانوں کے خلاف جذبات کو ہوا دے رہا ہے جو ممکنہ طور پر آئین سے متصادم ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ قانون تین معتدل جماعتوں پر مشتمل قدامت پسند قیادت والے اتحاد نے متعارف کرایا ہے، جس میں آسٹرین پیپلز پارٹی، سوشل ڈیموکریٹس اور لبرل جماعت نیوس شامل ہیں۔

ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون صنفی مساوات کے لیے واضح عزم کا اظہار ہے اور اس کا مقصد کم عمر بچیوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

آسٹریا میں اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی 14 سال سے کم عمر بچیوں کے اسکولوں میں حجاب...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn