امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ چیمپئن ٹیم کی زندگی کے سب سے یادگار لمحے میں بھی خود کو توجہ کا مرکز بنانے کی کوشش کی۔ صدر ٹرمپ نے اسپین کی جانب سے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کی تقریب میں خود بھی شریک رہنے کی کوشش کی، حالاں کہ فیفا کے صدر اور ان کے قریبی ساتھی جیانی انفانٹینو بہ ظاہر انھیں اسٹیج سے ہٹانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔ دراصل پروگرام کے مطابق چیمپئن اسپین کو ٹرافی دینے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیج پر آئے، امریکی صدر کے ساتھ فیفا صدر جیانی انفانٹینو بھی موجود تھے، صدر ٹرمپ نے عالمی چیمپئن اسپین کو ٹرافی پیش کی، اسپین کی ٹیم نے ان سے ورلڈ کپ کی ٹرافی وصول کی، انھوں نے رنر اپ ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو بھی سلور میڈل پہنائے۔ صدر ٹرمپ نے میچ آفیشلز کو بھی میڈلز پہنائے، ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی سلور میڈل وصول کرنے کے بعد ٹیم کی شکست پر آب دیدہ ہو گئے تھے۔ ٹرمپ نے ٹیم کے اسٹار مڈ فیلڈر اور گولڈن بال ایوارڈ یافتہ روڈری کو ٹرافی پیش کرنے کے بعد اسٹیج چھوڑنے سے گریز کیا، جب کہ اسپین کی ٹیم ارجنٹینا کو شکست دے کر اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے ٹرافی فضا میں بلند کر رہی تھی۔ ٹرافی اٹھانے کی رسمی تقریب سے چند لمحے قبل جیانی انفانٹینو تیزی سے اسٹیج پر ٹرمپ کے پاس آئے اور بہ ظاہر انھیں وہاں سے لے جانے کی کوشش کی تاکہ چیمپئن ٹیم اجتماعی طور پر اپنی کامیابی کا جشن منا سکے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ پر ورلڈ کپ چیمپئنز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش کا الزام لگا ہو۔ گزشتہ سال فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد ہونے والی تقریب میں بھی ٹرمپ، میٹ لائف اسٹیڈیم میں، چیلسی کی ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر موجود رہے تھے جب کلب اپنی ٹرافی بلند کر رہا تھا۔ اتوار کو اسپین کی فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کرنے سے کچھ دیر قبل، جب ٹرمپ اور جیانی انفانٹینو میدان میں داخل ہوئے تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بلند آواز میں نعرے بازی اور ہوٹنگ کی گئی۔ یہ ردِعمل اس وقت سے بھی زیادہ شدید تھا جب میچ کے آغاز سے قبل جینیفر ہڈسن کی جانب سے امریکی قومی ترانے ’’دی اسٹار اسپینگلڈ بینر‘‘ کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کی تصویر پہلی مرتبہ اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین (جمبوٹرون) پر دکھائی گئی۔ ہوٹنگ شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسکرین پر ٹرمپ کی تصویر ہٹا کر اسٹیڈیم کا فضائی منظر دکھایا جانے لگا۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
5 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
5 days ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
9 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
3 weeks ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
9 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
9 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments