Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

بنگلہ دیش کا نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ، ’اسرائیل کے علاوہ‘ کی شق بھی درج ہو گی

بنگلہ دیش کا نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا فیصلہ، ’اسرائیل کے علاوہ‘ کی شق بھی درج ہو گی

بنگلہ دیش کی حکومت رواں ماہ سے ایسے نئے پاسپورٹ کی چھپائی شروع کرے گا جن پر ’اسرائیل کے علاوہ‘ کی شِق دوبارہ درج کی جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ نئے پاسپورٹ اکتوبر 2026 سے شہریوں کو جاری کیے جائیں گے۔‘ عرب نیوز کے مطابق 2021 تک بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر یہ عبارت درج ہوتی تھی کہ ’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔‘ تاہم 2021 میں جب نیا پاسپورٹ متعارف کرایا گیا تو سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے بغیر کسی عوامی اعلان کے یہ عبارت ہٹا دی تھی۔ سنہ 2024 میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو گئی اور ایک نگراں حکومت قائم ہوئی۔ چونکہ بنگلہ دیش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لہٰذا عوامی دباؤ پر حکومت نے اس عبارت کو دوبارہ پاسپورٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ اس فیصلے کی باضابطہ منظوری بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے، انہوں نے رواں برس فروری میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا۔ بنگلہ دیشی وزارتِ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر ضیاء الدین احمد نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم نے اتوار کو بنگلہ دیش کے نئے پاسپورٹ سے متعلق سرکاری حکم نامہ جاری کیا۔‘ ‘اس حکم نامے کے تحت دوبارہ یہ عبارت شامل کی جائے گی کہ ’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے۔‘ نئے پاسپورٹس کی چھپائی کا کام رواں ماہ سے ہی شروع ہو جائے گا۔‘ انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ’ہمیں امید ہے کہ عوام کو یہ نئے پاسپورٹ اکتوبر 2026 سے ملنا شروع ہو جائیں گے۔‘

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments