Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

فیفا ورلڈ کپ کی فاتح سپین کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، میڈرڈ میں شاندار استقبال کی تیاریاں

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کی فاتح سپینش ٹیم کو لے جانے والا خصوصی طیارہ پیر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچ گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق سپین نے اتوار کو امریکہ میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ سپین کی ایئرلائن آئیبیریا کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 30 منٹ پر میڈرڈ باراخاس ایئرپورٹ پر اُترا۔ اس موقے پر طیارے کے کاک پٹ کی کھڑکی سے ہسپانوی پرچم لہرایا جا رہا تھا، جبکہ موسم صاف اور آسمان نیلا تھا۔ سپینش ٹیم کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے سب سے پہلے طیارے سے باہر آئے، ان کے بعد ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے روڈری نے ورلڈ کپ ٹرافی ہاتھ میں اٹھائے طیارے کی سیڑھیوں پر آکر شائقین اور میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ ہسپانوی ٹیم میڈرڈ پہنچنے کے بعد پہلے سپین کے بادشاہ فیلیپ ششم سے زرزویلا محل میں ملاقات کرے گی، جس کے بعد وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی دعوت پر مونکلوآ پیلس میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کرے گی۔ بعد ازاں کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کے لیے میڈرڈ کے مرکزی علاقوں کھلی چھت والی بس پر وکٹری پریڈ اہتمام کیا گیا ہے، جو شہر کے تاریخی سیبیلس سکوائر پر اختتام پذیر ہوگی، جہاں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ حکام کے مطابق ہسپانوی ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے اور کھلاڑیوں کا استقبال کرنے کے لیے تقریباً 10 لاکھ افراد کے میڈرڈ کی سڑکوں پر جمع ہونے کی توقع ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

5 days ago

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

8 months ago

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments