Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکا میں اسرائیلی وزیراعظم کو کسی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا، ٹرمپ

امریکا میں اسرائیلی وزیراعظم کو کسی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا، ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا میں قیام کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کو کسی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے حوالے سے ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم اس وقت ایران کے خلاف برسرِپیکار ہیں گرفتاری ہونی چاہیے تو صرف ان لوگوں کی جنہوں نے ایران کو تباہی کے بھنور میں دھکیلا، یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس سے سابق صدور کو برسوں پہلے ہی نمٹ لینا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجی کے قتل پر ایران کو کئی گنا قیمت چکانا ہو گی، ایران نے امریکی فوجی کو نشانہ بنایا تو بھرپور جواب دیا جائے گا اس حوالے سے وزیر دفاع اور عسکری قیادت کو ہدایات جاری کر دی ہیں امریکی فوج ہر ممکن ردعمل کےلیے تیار رہے امریکی فوجیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس 7 میں شرکت کے لیے نیویارک آتے ہیں تو ان کی انتظامیہ ان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق قانونی اختیارات کا جائزہ لے رہی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این اور دیگر امریکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ اس معاملے پر نیویارک سٹی کے لا ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ حکام سے مشاورت کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا شہر کے پاس ایسا کوئی قانونی اختیار موجود ہے یا نہیں۔ تاہم انھوں نے واضح کیا کہ وہ قانون سے ہٹ کر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے اور صرف وہی اقدام کریں گے جس کی قانون اجازت دے گا۔ ممدانی نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم کو ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بقول نیتن یاہو کا مقام ہیگ ہے، جہاں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) قائم ہے۔ یاد رہے کہ نومبر 2024 میں آئی سی سی نے غزہ جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت بنیامین نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، جسے اسرائیل مسترد کر چکا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب توقع کی جا رہی ہے کہ نیتن یاہو ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گے۔ ممدانی نے انتخابی مہم کے دوران بھی وعدہ کیا تھا کہ اگر نیتن یاہو نیویارک آئے تو وہ ان کی گرفتاری کی کوشش کریں گے، تاہم اب بطور میئر انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ اس حوالے سے ان کے قانونی اختیارات مکمل طور پر واضح نہیں ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام نے ممدانی کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اسرائیلی نمائندوں کا کہنا ہے کہ امریکا بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں، اس لیے آئی سی سی کے وارنٹ کی بنیاد پر کسی کارروائی کا قانونی جواز موجود نہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ قانونی سے زیادہ سیاسی نوعیت اختیار کر سکتا ہے، جب کہ حتمی صورت حال کا انحصار ستمبر میں نیتن یاہو کے ممکنہ دورۂ نیویارک اور امریکی حکام کے مؤقف پر ہوگا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments