Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

ہاسپٹل میں بزرگ خاتون کو اسٹریچر نہ ملا، افراد خاندان نے چادر میں اٹھا کر وارڈ پہنچایا

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے سرکاری ضلع اسپتال سے ایک ایسا ویڈیو منظرِ عام پر آیا ہے جس نے سرکاری صحت نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ الزام ہے کہ 72 سالہ بزرگ خاتون کو اسپتال میں اسٹریچر فراہم نہیں کیا گیا، جس کے باعث افراد خاندان نے انہیں چادر میں اٹھا کر ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ منتقل کیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، راؤن پولیس اسٹیشن حدود کے مڑھی جیت پورہ گاؤں کی رہنے والی ویٹولی دیوی (72 سال) کی طبیعت اچانک بگڑنے پر افراد انہیں علاج کے لیے بھنڈ ضلع اسپتال لے گئے۔ ابتدائی طور پر ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر نے انہیں سرجیکل وارڈ میں داخل کیا، تاہم بعد میں معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے انہیں میڈیکل وارڈ منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ افراد کا الزام ہے کہ مریضہ کو دوسرے وارڈ منتقل کرنے کے لیے نہ تو اسٹریچر فراہم کیا گیا اور نہ ہی کسی وارڈ بوائے کی مدد دی گئی۔ کافی دیر انتظار کے باوجود کوئی انتظام نہ ہونے پر گھر والوں نے ایک چادر کو سہارا بنا کر بزرگ خاتون کو اٹھایا اور میڈیکل وارڈ تک لے گئے۔ اس دوران وہاں موجود کسی شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جو اب بڑے پیمانے پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوام نے مدھیہ پردیش کی سرکاری صحت خدمات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ضلع اسپتال میں ایک بزرگ مریضہ کو اسٹریچر جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں آتی تو بہتر طبی سہولیات کے دعوے سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔ دوسری جانب ضلع اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر آر کے مشرا نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق تمام وارڈوں کے باہر اسٹریچر موجود رہتے ہیں اور کچھ عناصر جان بوجھ کر اسپتال کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر آر کے مشرا نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں گی، اور اگر کسی ملازم کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

9 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

10 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments