Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکی مذاکرات کاروں کی پہلی بار یوکرین آمد، صدر زیلنسکی سے اہم ملاقات

Admin
By Admin
Sep 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HEAVY RAIN AK ASAR: DELHI AIRPORT PAR WATERLOGGING, FLIGHTS BHI DIVERT

امریکی مذاکرات کاروں کی پہلی بار یوکرین آمد، صدر زیلنسکی سے اہم ملاقات
امریکی مذاکرات کاروں کی پہلی بار یوکرین آمد، صدر زیلنسکی سے اہم ملاقات — September 07, 2026
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کے سلسلے میں امریکی مذاکرات کاروں نے پہلی بار کیف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر زیلنسکی سے اہم ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل خصوصی امریکی وفد پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا جہاں اس کی صدر پیوٹن سے 3 گھنٹے طویل ملاقات رہی۔

وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے آج یوکرینی دارالحکومت کیف میں صدر زیلنسکی اور دیگر اعلیٰ یوکرینی حکام سے اہم ملاقات کی۔

صدر زیلنسکی نے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے دور کے مذاکرات مکمل ہوگئے۔
جبکہ اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ یوکرین آنے کا مقصد مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنا ہے، مذاکرات کے پہلے دور میں جو حاصل کیا اس سے مطمئن ہیں، میرا اور جیرڈ کشنر کا مشن روس اور یوکرین کو قریب لانا، ہمارا مقصد جنگ ختم کرنے کیلیے فاصلوں کو کم کرنا ہے، دونوں ممالک کو جنگ ختم کرنے کیلیے مراعات دینا ہوں گی۔

ادھر، جیرڈ کشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صرف یوکرین جنگ ختم نہیں بلکہ پائیدار امن کا فریم ورک چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیں جنگ ختم کرنے اور پائیدار امن کی شرائط پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس جنگ کا خاتمہ دیکھنے کیلیے انتہائی پرعزم ہیں، امن کے حصول کی کوششوں پر برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے شکر گزار ہیں، امریکا یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کیلیے ’پیس پیکج‘ پر کام کر رہا ہے۔

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوشش کے سلسلے میں امریکی مذاکرات کاروں نے پہلی بار کیف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر زیلنسکی سے اہم ملاقات کی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn