امریکی سینیٹر چک شومر نے ڈیزل کی ریکارڈ بلند قیمتوں کا الزام یوکرین پر عائد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کو ذمے دار ٹھہرانے کے بجائے ایران کے ساتھ اپنی جنگ کو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دینے سے گریز کر رہے ہیں۔
امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ امریکی جانتے ہیں کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور اخراجات بڑھنے کی وجہ ٹرمپ اور ایران کے ساتھ ان کی جنگ ہے۔
چک شومر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے الزام تراشی اور جھوٹ سے ان کی تباہ کن معاشی کارکردگی کی حقیقت کو نہیں مٹایا جا سکتا۔
واضح رہے کہ امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 6 اعشاریہ 2 ڈالرز سے اوپر چلی گئی ہے۔
امریکی سینیٹر چک شومر نے ڈیزل کی ریکارڈ بلند قیمتوں کا الزام یوکرین پر عائد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments