Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ، فضائی حدود بند کردی گئی

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ، فضائی حدود بند کردی گئی
اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ گر کر تباہ ، فضائی حدود بند کردی گئی — September 15, 2026
طرابلس: اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارہ حادثے کے بعد لیبیا نے فضائی حدود بند کردی گئی۔

لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر ایک اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے بعد لیبیا کے متعلقہ حکام نے ہنگامی طور پر ملک کی فضائی حدود بند کرتے ہوئے طیاروں کی آمدورفت معطل کر دی۔

تاحال حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار اہم شخصیت کی شناخت اور جانی نقصان سے متعلق حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ ایئرپورٹ حکام صورتحال کا جائزہ لینے اور مزید معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہیں۔

مصراتہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب طیارے کو انجن میں تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ طیارے کے ایک انجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کی، لینڈنگ کے دوران طیارہ رنوے سے نیچے اتر گیا۔

مصراتہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا اور آگ بھڑک اٹھی تاہم ریسکیو اور ایئرپورٹ فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ حکام نے حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کر کے واقعے کی فنی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ انجن کی خرابی اور حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

طرابلس: اہم شخصیت کو لے جانے والا طیارہ لیبیا کے مصراتہ ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہوگیا تاہم طیارہ حادثے کے بعد لیبیا نے فضائی حدود بند کردی گئی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn