Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

تیل اور آبنائے ہرمز کی صورتحال اب بدل چکی: محسن رضائی

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

تیل اور آبنائے ہرمز کی صورتحال اب بدل چکی: محسن رضائی
تیل اور آبنائے ہرمز کی صورتحال اب بدل چکی: محسن رضائی — September 15, 2026
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ تیل اور آبنائے ہرمز کی صورتِ حال اب بدل چکی ہے۔

ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے مختلف بیانات سے گمراہ نہ ہوں، وہ کبھی کہتے ہیں کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، پھر کہتے ہیں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نقصان پر قابو پانے کی کوششیں آنے والے حالات کو نہیں روک سکیں گی، ایران کی شرائط پوری ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ پُرامن ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی قانونی، ادارہ جاتی اور تکنیکی زاویوں سے تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ساتھ ہی ایران کی اٹامک انرجی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے روکنے پر ایرانی حکام نے امریکی غارت گری قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ محمد اسلامی کو آسٹریا کا ویزا جاری نہ کر کے ایران کی آواز دنیا میں پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ تیل اور آبنائے ہرمز کی صورتِ حال اب بدل چکی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn