Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات جھوٹا پروپیگنڈا ہیں: ٹرمپ

Admin
By Admin
Sep 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات جھوٹا پروپیگنڈا ہیں: ٹرمپ
مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات جھوٹا پروپیگنڈا ہیں: ٹرمپ — September 15, 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جینسن ہوانگ کو لاس اینجلس میں جاری ایک ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران فون کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جینسن ہوانگ سے فون پر بات کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’ہوکس‘ یعنی جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا۔

انہوں نے اے آئی کی ترقی میں سست رفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ضرورت سے زیادہ پابندیوں کی وجہ سے امریکا اس ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں چین سے پیچھے رہ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی کی تیز رفتار ترقی کی مخالفت دراصل ان لوگوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے جو نہیں چاہتے کہ یہ ٹیکنالوجی آگے بڑھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی کی تیز رفتار ترقی کی مخالفت کرنے والے سیاسی عناصر بھی ہو سکتے ہیں، چین بھی ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب جینسن ہوانگ نے بھی اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی کے انتہائی خطرناک نتائج سے متعلق بعض پیش گوئیوں کو غیر سائنسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی خدشات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے لیکن انہیں ٹیکنالوجی کی ترقی روکنے کا جواز نہیں بنانا چاہیے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چپ ساز کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جینسن ہوانگ کو لاس اینجلس میں جاری ایک ٹیکنالوجی کانفرنس کے دوران فون کیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn