Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

بہار: مدھوبنی میں مارننگ واک کے دوران پیش آیا خوفناک سڑک حادثہ، 3 خواتین ہلاک

بہار کے مدھوبنی ضلع کے بینی پٹی تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح سڑک حادثے میں 3 خواتین کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ بینی پٹی اسٹیٹ ہائی وے پر جگدمبا پٹرول پمپ کے پاس اس وقت پیش آیا جب خواتین مارننگ واک کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں۔ اسی دوران ایک بے قابو نامعلوم گاڑی نے انہیں کچل دیا۔ حادثے میں تینوں خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ خواتین کی شناخت دھکجری گاؤں کے نوٹولی کی رہائشی ریتا دیوی (42)، کرن دیوی (40) اور پھول دائی دیوی (70) کے طور پر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ خواتین کا ایک گروپ روزانہ کی طرح اتوار کی صبح بھی مارننگ واک کے لیے نکلا تھا۔ صبح کے قریب 6 بجے مارننگ واک کے بعد خواتین گھر لوٹ رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جگدمبا پٹرول پمپ کے پاس سڑک کے کنارے کچھ خواتین تھک کر بیٹھ گئی تھیں۔ اسی دوران رہیکا سے بینی پٹی کی طرف جا رہی ایک کالے رنگ کی نامعلوم گاڑی نے انہیں اپنی زد میں لے لیا۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ تینوں خواتین کو سنبھلنے تک کا موقع نہیں ملا اور ان کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بینی پٹی اور اریر تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید غصہ پھیل گیا اور مشتعل لوگوں نے سڑک بلاک کر دی۔

جگدمبا پٹرول پمپ کے دونوں طرف تقریباً 1-1 کلومیٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے افسران لواحقین اور گاؤں والوں سے سے بات چیت کر کے سڑک بلاک ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ فرار گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش کے لیے پولیس آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔ واقعے کے بعد نوٹولی گاؤں میں ماتم چھایا ہوا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

11 months ago

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn