Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی

امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی

کولراڈو (09 اگست 2026): امریکی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، ڈیموکریٹک پارٹی میں سوشلسٹ گروپ کی مسلسل کامیابیاں سامنے آ رہی ہیں۔

ریاست کولوراڈو میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار نے پرائمری الیکشن بھاری اکثریت سے جیت لیا، ایتھوپین نژاد میلات کیروس نے 15 بار منتخب رکن کانگریس ڈیانا ڈیگیٹ کو شکست دے دی، جس نے کولراڈو کے سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔

میلات کیروس نے ڈیموکریٹک پرائمری میں 13 پوائنٹس کی واضح برتری سے کامیابی حاصل کی ہے، امریکا میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ صدارتی امیدوار بھی ڈیموکریٹ سوشلسٹ گروپ سے متوقع ہے، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ سوشلسٹ امریکی نظام کے لیے بڑاخطر ہ ہیں۔

واضح رہے کہ میلات کیروس کی فتح اس انتخابی دور میں ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کے دوران انتہائی بائیں بازو کے امیدواروں کی درجنوں فتوحات میں سے ایک ہے، جب کہ ملک بھر میں سوشلسٹ مسلسل عروج حاصل کر رہے ہیں۔

نیویارک کے بعد اب کولوراڈو جیسی ریاست، جسے مغرب کا دروازہ سمجھا جاتا ہے، میں بھی بائیں بازو کے امیدواروں کی کامیابی اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی میں یہ رجحان مزید پھیل رہا ہے۔ ڈیموکریٹک رہنماؤں کو یہ تشویش ہے کہ اگر پارٹی نے اپنی بنیادی سیاسی اقدار اور سمت کے بارے میں واضح فیصلہ نہ کیا تو بائیں بازو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت مستقبل میں اس کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن سکتی ہے۔

سوشلسٹ امیدواروں کی کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بائیں بازو کی سیاست بتدریج اپنی سیاسی موجودگی اور اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn