Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

سعودی عرب نے غزہ میں بچوں کے لیے اسکول قائم کردیا

سعودی عرب نے غزہ میں بچوں کے لیے اسکول قائم کردیا

غزہ : سعودی عرب کی امدادی ایجنسی نے غزہ میں بچوں کیلیے اسکول قائم کیا ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے تعلیمی مواقع بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

سعودی عرب کے امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے جنوبی غزہ میں جنگ سے متاثرہ بچوں کو دوبارہ تعلیم سے جوڑنے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے مکہ اسکول قائم کردیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مکہ اسکول میں ابتدائی طور پر ایک ہزار طلبہ و طالبات کو داخلہ دیا جائے گا جبکہ تدریسی امور کے لیے 32 اساتذہ تعینات کیے گئے ہیں، بعد ازاں اس کی گنجائش بڑھا کر 4 ہزار طلبہ تک کردی جائے گی۔

دوسری جانب کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے غزہ میں قائم مرکزی کچن نے بھی جنگ سے متاثرہ خاندانوں اور ضرورت مند افراد کی مدد جاری رکھی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مرکزی اور جنوبی غزہ میں کمزور اور متاثرہ خاندانوں میں کھانکے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

یہ دونوں اقدامات غزہ کے لیے سعودی امدادی مہم کا حصہ ہیں، جس کے تحت کنگ سلمان مرکز خوراک، پناہ گاہ، طبی سامان اور دیگر بنیادی ضروریات سمیت مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کی مدد کررہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے جنگ کے دوران غزہ کے لیے مسلسل انسانی امداد فراہم کی ہے اور فلسطینی علاقے میں امدادی رسائی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بنیادی خدمات کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn