ٹورنٹو (8 اگست 2026) : کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں تیزی سے پھیلتی جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی، حکام نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے ہزاروں شہریوں کو گھر خالی کرنے کی ہدایات دے دیں۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے سمرلینڈ میں لگنے والی جنگلاتی آگ کے باعث مقامی آبادی کو انخلا کا حکم جاری کردیا، پہاڑی پر آگ لگنے سے دھوئیں کے بادل دور تک پھیل گئے، آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
کینیڈین انٹرایجنسی فاریسٹ فائر سینٹر کے مطابق رواں سال کینیڈا میں جنگلات کی آگ اب تک تقریباً 39 لاکھ ہیکٹر رقبہ جلا چکی ہے۔
بین الالقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنگلاتی آگ کے باعث کئی علاقوں کا آسمان نارنجی رنگ میں تبدیل ہوگیا، تواتر سے بار بار بجلی گرنے سے متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد مختلف علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔
جمعہ تک صوبے میں 90 جنگلاتی آگ فعال تھیں جبکہ 25 مقامات پر انخلا کے احکامات نافذ تھے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ گرم اور خشک موسم آگ کے مزید پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔
بالڈ رینج کے نام سے موسوم جنگلات کی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا اور ہفتے کی صبح تک یہ تقریباً 5 ہزار ہیکٹر رقبے تک پھیل چکی تھی۔ آگ کے باعث رواں ہفتے دیگر علاقائی اضلاع میں بھی انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
بی سی وائلڈ فائر سروس کے مطابق آگ سمرلینڈ سے تقریباً 15 کلومیٹر مغرب میں لگی۔ سمرلینڈ ضلع کیلونا سے تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سمرلینڈ میں ہفتے کے روز بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے پانی ابال کر استعمال کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔
برٹش کولمبیا میں گرم اور خشک موسم کے باعث نئی آگ لگنے کا خطرہ برقرار ہے جبکہ آسمانی بجلی بھی پہلے سے موجود آگ کو دوبارہ بھڑکا سکتی ہے۔ صوبے بھر میں تقریباً 1ہزار500 فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments