چنئی، 11 جون :تمل ناڈو کے وِرُدھُن نگر ضلع کے وڈا گڑائی گاوں میں بدھ کے روز ایک نجی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے تین مزدور ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔رپورٹوں کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ دھماکہ صبح تقریباً نو بجے اس وقت ہوا جب ملازمین فیکٹری میں کچھ کیمیکل اٹھا رہے تھے ۔دو مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جن کے نام گونڈمّل (54) اور کروپّیا (37) بتائے گئے ہیں۔ ایک مزدور نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ دھماکے میں چار دیگر مزدور گنیشن (55)، مرگن (40)، مریئمّل (40) اور پیچئمّل (38) جھلس گئے ، جنہیں وِرُدھُن نگر گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں گنیشن نے آج شام دم توڑ دیا۔اسی دوران واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اسپتال کے حکام کو زخمیوں کا بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور ہر متوفی کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ جن راحت فنڈ سے شدید طور پر جھلسنے والے مزدوروں کو ایک-ایک لاکھ روپے اور معمولی زخمی مزدور کو 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔
Source: uni news
‘ٹیگور کے آبائی گھر پر حملہ، بنگلہ ثقافتی ورثے کو مٹانے کی کوشش’
راجہ رگھونشی قتل کیس: سونم نے حادثہ یا خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی، تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات
مئی میں خوردہ مہنگائی 2.82 فیصد ، چھ سال کی کم ترین سطح پر
پاکستان حقیقت میں کیا ہے ، اس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے :رندھیر جیسوال
احمد آباد طیارہ حادثہ: جہاز میں سوار خوشبو شادی کے بعد پہلی بار شوہر سے ملنے لندن جا رہی تھیں
اوڈیشہ کے بھدرک میں انٹرنیٹ خدمات 24 گھنٹے کے لیے معطل
پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کے قتل کے الزام میں دو نہنگ گرفتار
ووٹر لسٹ تخمینوں پر نہیں، رجسٹریشن فارم کی بنیاد پر بنائی جاتی ہے : الیکشن کمیشن
ایئر انڈیا نے مسافروں کے رشتہ داروں کے لیے پروازوں کا انتظام کیا
احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ اڑان بھرتے ہی میڈیکل کالج کے ہاسٹل پر گر کر تباہ، تعداد اموات ڈھائی سو پار
احمد آباد طیارہ حادثے کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی سیٹ نمبر الیون اے کا ’زندہ بچ جانے والا مسافر‘ ہسپتال میں زیر علاج
برطانوی ایجنسی ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجے گی اپنی ٹیم، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کی مدد کی پیش کش
پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ