National

تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک

ویرودھو نگر، 4 جنوری: تمل ناڈو کے ویروھو نگر کے اپنائیکن پٹی گاؤں میں ہفتہ کو ایک نجی پٹاخہ فیکٹری میں طاقتور دھماکے میں چھ مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق سائیناتھ فائر ورکس فیکٹری میں جب کارکن فینسی قسم کے پٹاخے بنانے کے لیے انتہائی آتش گیر کیمیکل ملا رہے تھے کہ طاقتور دھماکہ ہوا۔ طاقتور دھماکوں کی ایک سیریز نے چار گودام تباہ کر دیے، جن میں تیار پٹاخوں اور کیمیکلز کا بڑا ذخیرہ موجود تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد ستور سے تمل ناڈو فائر اینڈ ریسکیو سرویس کے اہلکار فیکٹری پہنچے اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت میناکشی سندرم، شیوکمار، کامراج، ویلمورگن، کنن اور ناگراج کے طور پر کی گئی ہے۔ امدادی کارروائیاں ابھی تک جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کہیں مزید مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا نہیں۔ ملبے کے نیچے پھنسی لاشوں کو دو گھنٹے کی کوشش کے بعد نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ویردھونگر کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ کیمیکل کو ذخیرہ کرنے کے دوران رگڑ کے باعث لگی۔ تاہم دھماکے کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر وی پی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے والے جیاسیلن نے صحافیوں کو بتایا کہ فیکٹری میں حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی اس کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے فیکٹری مالکان بالاجی اور ششیبالن کے علاوہ مینیجر داس اور پرکاش سمیت چار لوگوں کے خلاف مختلف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments