National

راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت دادا) کے راشٹریہ صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے نے اجمیر شریف کے لئے چادر پیش کی

راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت دادا) کے راشٹریہ صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے نے اجمیر شریف کے لئے چادر پیش کی

ممبئی٦ جنوری : خواجہ معین الدین چشتی کے اجمیر شریف میں جاری 813 ویں سالانہ عرس کےموقع پرراشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت دادا) کے صدر دفتر بمقابل منترا لیہ میں ایک باوقار تقریب میں رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے پارٹی کے دیگر عہدیداران اور سماجی شخصیا ت کی موجودگی میں درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر ایک خوبصورت چادر پیش کی گئی ۔ یہ چادر لے کر سلیم سارنگ کی قیادت میں عقیدتمندوں کا ایک قافلہ اجمیر کے لئے روانہ ہوگا۔ تقریب کی ابتداء میں معروف سماجی شخصیت سلیم الوارے نے خواجہ صاحب کی حیات و خدمات اور فیوض و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اُن کا فیض آج بھی جاری ہے ۔ رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے نے کہا کہ 813 ویں عرس کے موقع پر ہمیں خواجہ صاحب کے دربار میں چادر پیش کرتے ہوئے بڑی مسرّت ہو رہی ہے انہوں نے مزید کہا خواجہ صاحب پورے ہندوستان کے بادشاہ ہیں اور ہندو مسلم سبھی اُن سے فیض حاصل کیا کرتے تھے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے-

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments