National

ناگپور: پرائیویٹ اسپتال میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص، دوبارہ جانچ کی ہدایت

ناگپور: پرائیویٹ اسپتال میں ایچ ایم پی وی کی تشخیص، دوبارہ جانچ کی ہدایت

ناگپور، 7 جنوری:ناگپور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج دو مریضوں کی پرائیویٹ لیبارٹری میں ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹاپنیووائرس) کی تشخیص ہوئی ہے۔ تاہم، ناگپور میونسپل کارپوریشن کا محکمہ صحت اس بات پر زور دے رہا ہے کہ مریضوں کی دوبارہ جانچ آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) کی زیر نگرانی کی جائے گی تاکہ ان کی صحیح بیماری کا پتہ چل سکے۔ یہ دونوں مریض، ایک سات سالہ لڑکا اور ایک 14 سالہ لڑکی، ناگپور کے میڈٹرینا اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 3 جنوری کو ان دونوں کا ایچ ایم پی وی ٹیسٹ ایک نجی لیبارٹری میں مثبت آیا تھا، جب کہ دونوں مریض بخار اور کھانسی کی علامات سے متاثر تھے۔ خوش قسمتی سے، دونوں مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اگرچہ مریضوں کی رپورٹ نجی لیبارٹری میں مثبت آئی ہے، محکمہ صحت نے اس کی تصدیق کے لیے آئی سی ایم آر کی زیر نگرانی ایمس کی لیبارٹری میں دوبارہ جانچ کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد جینوم کو سرکاری لیبارٹری میں ترتیب دے کر اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ مریض ایچ ایم پی وی سے متاثر ہیں یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق، ناگپور کے میڈیکل اور میو گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال ایچ ایم پی وی کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ دونوں اسپتالوں میں جلد ہی ایک نوڈل افسر تعینات کیا جائے گا اور اس بیماری کے علاج کے انتظام کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ریاستی میڈیکل ایجوکیشن کمشنر راجیو نواتکر نے ریاست بھر کے سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں کی میٹنگ کی، جس میں اس وائرس کی علامات اور علاج کے طریقوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء، میڈیکل اور میو اسپتالوں کے فارماکولوجی اور سانس کے امراض کے شعبوں نے اس بیماری پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس بات کا بھی جلد تعین کیا جائے گا کہ اگر کوئی مریض ملے تو ابتدائی طور پر کیا اقدامات کیے جائیں۔ روی چوان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اویناش گاونڈے نے میڈیا کو بتایا کہ ایچ ایم پی وی کی علامات کورونا سے مشابہت رکھتی ہیں، اور اگر مریض میڈیکل اور میو اسپتالوں میں آتے ہیں تو ان کا آسان علاج ممکن ہے۔ ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ناگپور کے میڈیکل اسپتال میں ایچ ایم پی وی کے مریضوں کے علاج کے لیے پانچ بستروں کو مخصوص کیا گیا ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ جیسے ہی ناگپور میں کوئی مریض ملے گا، مزید بستروں کا انتظام کیا جائے گا۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments