نئی دہلی 07 جنوری : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے اور اس نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے، اس لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہئے کہ لوگوں کی بچت بڑھانے کے لئے بجٹ میں کیا کیا انتظامات کئے جارہے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے وزیر اعظم سے لگاتار بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں سوال کیا اور کہاکہ "مسٹر نریندر مودی جی، کیا بجٹ میں عوامی بچت کو بڑھانے کا کوئی منصوبہ ہے یا ہم عوام کو کمر توڑ مہنگائی سے پریشان کرتے رہیں گے۔" انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ 6 ماہ میں روزمرہ کی اشیاء، ضروری ادویات، تیل، چائے، کافی، بسکٹ، صابن وغیرہ کی قیمتوں میں آسمان چھونے والا اضافہ ہوا ہے۔ " مسٹر کھڑگے نے کہاکہ "جی ایس ٹی کی غیر معقول شرحوں اور ٹیکسوں کے بوجھ سے ہر شخص تکلیف میں ہے، کھپت میں کمی آئی ہے، پورا ہندوستان معاشی سست روی سے پریشان ہے۔ نو۔نو پری بجٹ مشاورت کی کوئی اہمیت نہیں، جب آپ کا مقصد 'مہنگائی کیسے نیچے آئے گی' پر بحث کرنا نہیں ہے۔ بی جے پی کا کام عوام کو لوٹ کر اپنے ارب پتی دوستوں کو فائدہ پہنچانا ہے، بیدار عوام آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔
Source: uni urdu news service
اپوزیشن اراکین نے ملک بھر میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد پر سوالات اٹھائے
مرکزی حکومت سڑک حادثے میں زخمیوں کے لیے 14 مارچ تک 'کیش لیس' علاج کی اسکیم بنائے: سپریم کورٹ
جے پی اور کانگریس سے مقابلہ میں کجریوال کو دو بڑے انڈیا بلاک اتحادیوں کی حمایت حاصل
سنبھل مسجد معاملہ: ٹرائل کورٹ کی کاروائی پر الہ آباد ہائیکورٹ نے لگائی روک
تروپتی مندر کے احاطے میں بھگدڑ، چار عقیدت مندوں کی موت، کئی زخمی
آسام رام کو عبوری ضمانت ملنے سے متاثرہ کنبہ مایوس
کوٹا میں ’جے ای ای‘ کی تیاری میں مصروف طالب علم کی خودکشی، 24 گھنٹوں کے اندر دوسرا واقعہ
عاپ، کانگریس اور دیگر جماعتوں کو طے کرنا چاہئے کہ وہ الیکشن میں بی جے پی کا کس طرح مقابلہ کرسکتے ہیں: عمر عبداللہ
دلی کے ساتھ مل کر ہی جموں وکشمیر کے مشکلات کو دور کیا جا سکتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
مودی کی جی ایس ٹی عوام کو لوٹ کر سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: کانگریس