National

پورنیہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کا قتل

پورنیہ میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کا قتل

پورنیہ، 07 جولائی : بہار کے پورنیہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو جھاڑپھونک کے الزام میں قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ آج صبح 5 بجے سونو کمار نامی شخص نے اطلاع دی کہ ان کے خاندان کے پانچ افراد لاپتہ ہیں۔ سونو نے کہا کہ پانچ لوگوں کو جھاڑپھونک کرنے کے الزام میں پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا اور لاشوں کو جلا کر ثبوت کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ سویٹی سہراوت کی قیادت میں سینئر پولیس افسران کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔ تحقیقات کے دوران پانچوں لاشیںبرآمد کرلی گئیں ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہے کہ مرنے والوں کو مارا پیٹا گیا تھا۔ ادھر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھی پانچ افراد کے قتل کی تصدیق کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments