National

سورت ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ! انڈیگو فلائٹ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ

سورت ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ! انڈیگو فلائٹ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ

سورت ایئرپورٹ پر پیر کی شام ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب انڈیگو کی ایک پرواز پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔ اندیگو کی پرواز 6ای-7267 کو شام چار بج کر بیس منٹ پر جے پور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن عین روانگی سے قبل شہد کی مکھیوں کے ایک بڑے جھرمٹ نے طیارے پر دھاوا بول دیا، جس کے باعث پرواز کو ایک گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ واقعے کی تفصیل کے مطابق جیسے ہی طیارہ رن وے کی جانب بڑھنے والا تھا، شہد کی مکھیاں اچانک آ کر طیارے کے لگیج گيٹ پر بیٹھ گئیں۔ اس وجہ سے سامان لوڈ کرنے کا عمل رک گیا اور فلائٹ کی تیاری متاثر ہوئی۔ اس دوران تمام مسافر پہلے ہی طیارے میں سوار ہو چکے تھے لیکن مکھیوں کی موجودگی سے افراتفری کا ماحول بن گیا۔ پہلے مرحلے میں ایئرپورٹ کے عملے نے مکھیوں کو بھگانے کے لیے دھواں استعمال کیا لیکن اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا اور مکھیاں وہیں موجود رہیں۔ صورت حال قابو سے باہر ہوتی دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ اہلکار موقع پر پہنچے اور انہوں نے پانی کا استعمال کر کے مکھیوں کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی۔ مکھیوں کو بھگانے میں عملے کو کافی مشقت کا سامنا کرنا پڑا اور اس پورے عمل میں تقریباً ایک گھنٹہ لگ گیا۔ بالآخر شام پانچ بج کر چھبیس منٹ پر طیارے نے محفوظ طریقے سے اڑان بھری۔ مسافروں نے اس غیر معمولی رکاوٹ کے بعد اطمینان کا سانس لیا اور پرواز بحفاظت جے پور کی جانب روانہ ہوئی۔ واقعے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی، جس میں شہد کی مکھیوں کے جھرمٹ کو طیارے کے گرد منڈلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگوں نے اس انوکھے واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ شہد کی مکھیاں ایئرپورٹ جیسے حساس مقام پر کیسے پہنچ گئیں اور اس سے بچاؤ کے لیے پہلے سے کوئی انتظام کیوں نہ تھا۔ حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا لیکن مسافروں کو ایک گھنٹے کی تاخیر اور ذہنی دباؤ کا سامنا ضرور کرنا پڑا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments