ہندوستان میں ہونے والی آئندہ مردم شماری کے حوالہ سے حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، جس میں عام لوگ خود بھی اپنی معلومات آن لائن درج کر سکیں گے۔ اس کے لیے حکومت ایک خاص ویب پورٹل لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ کے ذریعہ بھی مردم شماری کا کام مکمل کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ ہندوستان میں اب تک مردم شماری کے لیے گھر گھر جا کر سرکاری ملازمین کاغذ پر معلومات اکٹھا کرتے تھے۔ لیکن حکومت اب اس عمل کو مکمل طور سے ڈیجیٹل بنانے جا رہی ہے۔ پہلی بار موبائل ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعہ لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جائیں گی۔ اس سے نہ صرف کام میں تیزی آئے گی، بلکہ ڈیٹا بھی محفوظ طریقے سے براہ راست حکومت کے مرکزی سرور تک پہنچ جائے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ اگر شہری چاہیں تو خود ہی اپنی مردم شماری کی معلومات ویب پورٹل پر درج کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے 2 مرحلوں میں مردم شماری کی جائے گی۔ پہلا مرحلہ ’ہاؤس لسٹنگ اینڈ ہاؤسنگ سینسس‘ یعنی گھر اور مکان کی معلومات، اور دوسرا مرحلہ ’پاپولیشن اینومریشن‘ یعنی آبادی کی گنتی۔ دونوں مرحلوں میں لوگ اپنی معلومات خود درج کر سکیں گے۔ آئندہ مردم شماری 2026 اور 2027 میں 2 مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا جس میں مکانوں کی گنتی کی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ یکم فروری 2027 سے شروع ہوگا، جس میں لوگوں کی آبادی، ذات اور بقیہ ضروری معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ اس کے لیے 16 جون 2025 کو ایک سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ یہ آزادی کے بعد ہندوستان کی 8 ویں اور کُل 16 ویں مردم شماری ہوگی۔ اس کے لیے حکومت نے پورے ملک میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں کو مقرر کیا ہے۔ ان ملازمین کو تین سطحوں پر ٹریننگ دی جائے گی، پہلے قومی ٹرینر، پھر ماسٹر ٹرینر اور اخیر میں فیلڈ ٹرینر انہیں تیار کریں گے۔ ہر گاؤں اور شہر کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر حصہ کے لیے ایک ملازم ذمہ دار ہوگا، تاکہ کوئی بھی گھر یا شخص گنتی سے باہر نہ رہ جائے۔
Source: social media
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام
دارالعلوم دیوبند سے اپیل کی کہ ان مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے جوکانوڑبنانے کا کام کرتے ہیں:مہنت سوامی یشویر مہاراج
یوپی کے نقش قدم پر دہلی، کانوڑ یاترا کے دوران بند ہوں گی گوشت کی دکانیں
تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا
لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل
امریکہ میں ہندستانی کنبہ خوفناک حادثے کا شکار، کار میں جل کر میاں بیوی اور 2 معصوم بچوں کی دردناک موت
چھتیس گڑھ میں 8 لاکھ روپے کا انعامی نکسلی ڈپٹی کمانڈرہلاک
غریب بچوں کے لیے فنڈ کی قلت، مگر مودی کے سفری اخراجات میں کوئی کمی نہیں: راہل گاندھی
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
بھارت نے افغانستان پر اقوام متحدہ کی قرارداد سے پرہیز کیا
ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں: ٹرمپ
کنٹریکٹ کلر نے قتل کیا... گوپال کھیمکا قتل کیس میں بڑی کامیابی، پولیس نے شوٹر امیش کو گرفتار کر لیا