National

تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا

تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا

چنئی: تمل ناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) کے صدر اور ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی کو کانچی پورم کے ولاکوٹائی مروگن مندر میں ایک مذہبی رسم میں شرکت کرنے سے مندر کے اہلکاروں نے روک دیا۔ کانگریس ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی نے اس واقعہ کے لئے عہدیداروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حکومت اس معاملے میں ایکشن لے گی۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) کے صدر اور ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’جوائنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایگزیکٹیو آفیسر اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔ مجھے امید ہے کہ حکومت کارروائی کرے گی اور یہ سب ایک دائیں بازو کے عہدیدار کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔‘‘ پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم پی مانیکم ٹیگور نے بھی کانگریس کے ریاستی صدر کو مندر میں روکے جانے پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ واقعہ چونکا دینے والا اور شرمناک ہے۔ تمل ناڈو کانگریس کے صدر اور سریپرمبدور کے ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی کو ان کے اپنے حلقے میں ولاکوٹائی مروگن مندر کے ’ابھیشیک‘ میں مناسب احترام سے محروم کیا گیا۔ ایک منتخب نمائندے کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے سے انہیں کیوں روکا گیا؟‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’کیا تمل ناڈو کے وزیر پی کے شیکھر بابو کارروائی کریں گے یا خاموش رہیں گے؟ ہم اس توہین کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ذمہ دار اہلکاروں کو جوابدہ ہونا چاہئے۔ تمل ناڈو اس طرح کے امتیاز سلوک کو برداشت کر کے سماجی انصاف کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔‘‘ وہیں، تمل ناڈو بی جے پی کے نائب صدر نارائنن تروپتی نے اس واقعہ کے حوالے سے ایک بیان دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’کانچی پورم ضلع کے ولاکوٹائی ارولمیگھو سبرامنیا سوامی مندر میں گزشتہ روز کمبھابھیشیکم کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کے دوران، کانگریس پارٹی کے تمل ناڈو کے صدر کے سیلواپرونتھاگئی نے الزام لگایا کہ انہیں مناسب احترام نہیں دیا گیا اور انہیں نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا امتیازی سلوک 2000 سال سے ہوتا آ رہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments