National

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

نئی دہلی، 08 جولائی:حج 2026 کے لیے درخواست دینے کی کارروائی منگل سے شروع ہوگئی جو 31 جولائی تک جاری رہے گی اقلیتی امور کی وزارت نے کہا کہ حج 2026 کے لیے درخواستیں جمع کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے آن لائن درخواستیں 31 جولائی تک قبول کی جائیں گی۔حج پر جانے والے عازمین حج پورٹل https://hajcommittee.gov.in یا 'حج سویدھا ایپ' کے ذریعے اپنی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست کی ونڈو آج سے 31 جولائی رات 11:59 بجے تک کھلی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست دینے کی آخری تاریخ کو یا اس سے پہلے پاسپورٹ کا جاری ہونا لازمی ہے اور یہ کم از کم 31 دسمبر 2026 تک کی میعاد کا ہونا چاہیے۔ حج کمیٹی نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درخواست دینے سے پہلے اپنی تیاریوں پر غور کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست دہندہ کو درخواست کی منسوخی کی صورت میں مالی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments