بلرامپور:08جولائی: اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں ضلع انتظامیہ نے غیر قانونی تبدیلی مذہب واقعہ کے ملزم جمال الدین عرف چھانگر بابا کی کوٹھی کو بلڈوزر سے نیست و نابود کردیا۔ ڈی ایم پون اگروال نے منگل کو بتایا کہ تبدیل مذہب سمیت کئی کالے کارناموں کا ماسٹر مائنڈ جمال الدین عرف چھانگر بابا کی اترولہ تحصیل میں تین بیگھے میں بنی کروڑوں کی عالیشان کوٹھی کو بلڈوزر سے گرایا جارہا ہے۔ جمال الدین کو اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا۔ جانچ کے بعد ملزم پائے گئے خودکار پیر کی املکا پر شکنجہ کسنے کے ساتھ چھانگر بابا کی سبھی منقولہ۔غیر منقولہ املاک کی تفصیل دستیاب کرائی گئی جس میں کئی املاک نگر علاقے اور دیہات میں اس کے اور رشتہ داروں کے نام پر ملی ہیں۔ان کی ضبطی کی کاروائی کی جارہی ہے۔ اے ٹی ایس کے ذریعہ ملزم بابا سانگ گرفتار کی گئی نصرین عرف نیلو کی املاک کو بھی ضبط کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتای اکہ بابا کے جھانسے میں تبدیل مذہب کر پھنسی نیتو بھی تبدیلی مذہب میں مددگار تھی۔یوپی ایس ٹی ایف نے لکھنؤ میں تقریبا آٹھ ماہ قبل ملزم بابا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں دو لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ ان میں کئی ملزمین کو اے ٹی ایس گرفتار کرچکی ہے۔ اگروال نے کہا کہ 40 مذہبی اداروں کے قیام کے نام پر بابا کو تقریباً 100 کروڑ روپے دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سی جی ایم کورٹ کے کلرک راجیش اپادھیائے اور ان کی بیوی سنگیتا کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا رہی ہے جو کہ منظر عام پر آئے ہیں۔ غیر قانونی تبدیلی کرنے والے گروہ کا نیٹ ورک مہاراشٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ ان کے نام جلال الدین عرف جھنگر بابا، محبوب، نیتو عرف نسرین، نوین عرف جمال الدین کے ساتھ ہی محمد سوراج،رشید، گیڈاس بزرگ تھانہ علاقے کے ریہرا معافی باشندہ شہاب الدین، گونڈہ کے گانے پور تھانہ علاقے کے ریتوا گاڑا باشندہ رمضان،مہاراشٹر کے ناگپور شہر کے مانگپور باشندہ عیدالاسلام و ایک نامعلوم کا نام شامل ہے۔ اے ڈی ایس کا دعوی ہے کہ اعظم گڑھ میں بھی ایک مقدمہ چھانگر کے معاونین پر درج ہے۔ یہی نہیں اب نامزد کے علاوہ آٹھ دیگر لوگ بھی ملزم بنائے گئے ہیں۔ اس طرح 18 میں چار ہی گرفتاری ہوپائی ہ۔ 14 لوگوں کی تلاش کے لئے اے ٹی ایس نے الگ الگ ٹیمیں بنائی ہیں۔ جو ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کررہی ہے۔
Source: social media
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام
دارالعلوم دیوبند سے اپیل کی کہ ان مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے جوکانوڑبنانے کا کام کرتے ہیں:مہنت سوامی یشویر مہاراج
یوپی کے نقش قدم پر دہلی، کانوڑ یاترا کے دوران بند ہوں گی گوشت کی دکانیں
تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
بھارت نے افغانستان پر اقوام متحدہ کی قرارداد سے پرہیز کیا
ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں: ٹرمپ
کنٹریکٹ کلر نے قتل کیا... گوپال کھیمکا قتل کیس میں بڑی کامیابی، پولیس نے شوٹر امیش کو گرفتار کر لیا
امریکہ میں ہندستانی کنبہ خوفناک حادثے کا شکار، کار میں جل کر میاں بیوی اور 2 معصوم بچوں کی دردناک موت
سورت ایئرپورٹ پر انوکھا واقعہ! انڈیگو فلائٹ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے روانہ