پٹنہ کے تاجر گوپال کھیمکا کے قتل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں پولس نے مرکزی شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور قتل کے لیے دی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ اس معاملے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ ایس ٹی ایف کی ٹیم معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے شوٹر اومیش کو گرفتار کر لیا ہے جو پٹنہ سٹی علاقہ کا رہنے والا ہے۔ امیش کو ملسلامی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے پاس امیش کے خلاف مضبوط ثبوت ہیں اور جلد ہی اس معاملے میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔ پٹنہ پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر اجے ورما سے بیور جیل میں پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تاجر گوپال کھیمکا کا قتل زمین کے تنازعہ پر ہوا ہے۔ بیور جیل میں بند گینگسٹر اجے ورما قتل، اغوا، ڈکیتی، آرمس ایکٹ اور کانٹریکٹ کلنگ جیسے معاملات میں ملوث ہے۔ دہلی کے سلطان گنج کے رہنے والے اجے ورما کے خلاف 28 سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ اسے 24 جون 2025 کو پٹنہ سے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس سے ایک جرمن ساختہ پستول اور 98 کارتوس برآمد ہوئے۔
Source: social media
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل
بابا رام دیو کی پتنجلی ڈابر چیون پراش کے خلاف اشتہار نہیں چلا سکتی، دہلی ہائی کورٹ نے لگائی پابندی
مالی میں تین ہندستانی شہری اغوا، القاعدہ سے منسلک گروہ پر شبہ؛ ریسکیو آپریشن جاری
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز
ہاپوڑ:سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
غریب بچوں کے لیے فنڈ کی قلت، مگر مودی کے سفری اخراجات میں کوئی کمی نہیں: راہل گاندھی
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
گوپال کھیمکا قتل کیس: وکاس عرف راجا پولیس مقابلے میں ہلاک، ہتھیار سپلائی کا الزام