نئی دہلی، 07 جولائی : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت نے بہت سے طلبہ کو بیرون ملک نہیں بھیجا ہے کیونکہ نیشنل اوورسیز اسکالرشپ فنڈ میں کافی رقم نہیں ہے ، مگر جب وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی سفر کی بات آتی ہے تو پیسہ کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ جب کوئی دلت، پسماندہ یا قبائلی طالب علم پڑھنا چاہتا ہے - تو مودی حکومت کو بجٹ یاد آتا ہے ۔ نیشنل اوورسیز اسکالرشپ میں منتخب ہونے والے 106 پسماندہ طلبہ میں سے 66 کو صرف اس وجہ سے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ نہیں دی گئی کہ حکومت کے پاس فنڈز دستیاب نہیں ہیں۔ لیکن مودی جی کے غیر ملکی دوروں، ان کی تشہیر اور پروگرام کے بندوبست پر ہزاروں کروڑ روپے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے خرچ کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس لیڈروں کے بچوں کو کہیں بھی پڑھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے - لیکن جب بہوجن طبقہ کا کوئی طالب علم آگے بڑھتا ہے ، پورے نظام میں رکاوٹیں پیدا ہونے لگتی ہیں۔ سرکاری اسکولوں کی تعداد کو کم کرنا، مناسب امیدوار نہیں پائے گئے کہہ کر مواقع کے دروازے بند کر دینا ، اور محنت سے حاصل کردہ اسکالرشپ کو چھین لینا - یہ صرف ناانصافی نہیں ہے ، یہ بی جے پی کی بہوجن تعلیم کی کھلی مخالفت ہے ۔ یہ منو وادی سوچ آج پھر ایکلویہ کا انگوٹھا مانگ رہی ہے ۔ کانگریس لیڈر نے اسے غیر انسانی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو فوری طور پر اس غیر انسانی فیصلے کو واپس لینا ہوگا اور ان 66 طلبہ کو بیرون ملک بھیجنا ہوگا۔ ہم بہوجنوں سے تعلیم کا بنیادی حق نہیں چھیننے دیں گے ۔
Source: uni news
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
لکھنؤ:داماد نے بزرگ ساس سسر کا کیا قتل
بابا رام دیو کی پتنجلی ڈابر چیون پراش کے خلاف اشتہار نہیں چلا سکتی، دہلی ہائی کورٹ نے لگائی پابندی
مالی میں تین ہندستانی شہری اغوا، القاعدہ سے منسلک گروہ پر شبہ؛ ریسکیو آپریشن جاری
وزیر اعظم مودی گھانا کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز سےسرفراز
ہاپوڑ:سڑک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
غریب بچوں کے لیے فنڈ کی قلت، مگر مودی کے سفری اخراجات میں کوئی کمی نہیں: راہل گاندھی
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
گوپال کھیمکا قتل کیس: وکاس عرف راجا پولیس مقابلے میں ہلاک، ہتھیار سپلائی کا الزام