National

چھتیس گڑھ میں 8 لاکھ روپے کا انعامی نکسلی ڈپٹی کمانڈرہلاک

چھتیس گڑھ میں 8 لاکھ روپے کا انعامی نکسلی ڈپٹی کمانڈرہلاک

بیجاپور ، 7 جولائی : چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں واقع نیشنل پارک علاقے میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان ایک مڈبھیڑ میں ڈپٹی کمانڈر اور اسنائپر سوڑھی کنّامارا گیا۔اُس پر آٹھ لاکھ روپے انعام تھا۔ تلاشی کی کارروائی میں اُس کی لاش اور 303 رائفل اور دو پستول برآمد ہوئے ۔ بیجاپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جتیندر یادو نے کہا کہ ضلع کے نیشنل پارک علاقے میں ما¶نواز کارکنوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔ ڈی آر جی بیجاپور، ڈی آر جی دنتے واڑہ، ایس ٹی ایف، کوبرا 202 ، کوبرا 210 اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم کو 4 جولائی سے سرچ آپریشن پر بھیجا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور ماو¿ نوازوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تصادم ختم ہونے کے بعد تلاشی کے دوران سوڑھی کناّ کی لاش اور ہتھیار برآمد ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے ایکس پر ٹویٹ کرکے مبارکباد دیتے ہوہے بستر کے بیجاپور میں ما¶نوازوں کی پی ایل جی اے بٹالین کے 8 لاکھ روپے کا انعامی ڈپٹی کمانڈر سوڑھی کنّا کو نیوٹرلائز کیا جانا ہماری سکیورٹی فورسز کی درست حکمت عملی، ناقابل تسخیر ہمت اور عوامی شراکت کی زندہ مثال ہے ۔ انھوں نے کہا کہ“میں اپنی سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی مسلسل اور فیصلہ کن کارروائیوں نے نکسل تنظیم کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے ۔ اب نکسل ازم اپنی آخری سانسیں گن رہا ہے ۔” مسٹر سائی نے کہا،“وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں 31 مارچ 2026 تک ملک کو نکسل سے پاک بنانے کا مشن فیصلہ کن مرحلے میں ہے ۔ جے ہند! جے چھتیس گڑھ!”

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments