National

جائیداد تنازعہ، 4 لاکھ میں سپاری اور تین شوٹر… اشوک ساؤ نے ہی گوپال کھیمکا کو مروایا، پٹنہ پولیس کا انکشاف

جائیداد تنازعہ، 4 لاکھ میں سپاری اور تین شوٹر… اشوک ساؤ نے ہی گوپال کھیمکا کو مروایا، پٹنہ پولیس کا انکشاف

بہارکی راجدھانی پٹنہ میں 4 جولائی کوہوئے مشہورتاجرگوپال کھیمکا قتل کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک 5 ملزمین کوگرفتارکیا ہے اور 14 کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے منگل کواس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی جانچ میں پورا معاملہ زمین تنازعہ سے جڑا ہوا ہے، جس میں اہم ملزم اشوک ساؤ ہے۔ اشوک نے ہی گوپال کھیمکا کے قتل کے لئے سپاری دی تھی، جس کے بعد تین شوٹروں نے مل کراس قتل سانحہ کوانجام دیا تھا۔ ڈی جی پی ونے کمارنے پریس کانفرنس میں بہارکے اس ہائی پروفائل قتل سانحہ کا انکشاف کیا ہے۔ پٹنہ ایس ایس پی کارتکیہ شرما نے بتایا کہ جائے حادثہ پرلگے سی سی ٹی وی کیمرے کوکھنگال کرملزمین کی پہچان کی گئی اورانہیں گرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بائیک کی پہچان کے بعد شوٹرامیش یادوکوگرفتارکیا تھا۔ اس کے پاس سے ہتھیاربھی برآمد کیا گیا ہے اور59 راؤنڈ گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ جب امیش یادوسے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تواشوک ساؤکا نام سامنے آیا۔ جانچ کے مطابق، اشوک ساؤ نے ہی امیش کو 4 لاکھ روپئے کی سپاری دی تھی، جس میں اس نے ایڈوانس میں 50 ہزارروپئے دیئے تھے۔ امیش نے بتایا کہ اشوک ساہو نے ہی راج کو ہتھیار دیئے تھے۔ اسی نے شوٹروں کوگوپال کھیمک کی پورے روزمرہ کے معمولات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ پولیس نے جب اس جانکاری پر ردعمل لیا اوراشوک ساؤکے گھرپہنچے تووہاں پرپستول اور بڑی تعداد میں زمین کے کاغذات ملے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ پورا سانحہ زمینی تنازعہ کی وجہ سے انجام دیا گیا ہے۔ کچھ اورتاجروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔ قتل کے کئی وجوہات سامنے آسکتے ہیں کیونکہ اس معاملے میں کئی پہلوسامنے نکل کرآئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے میں ابھی جانچ جاری ہے اور جانچ پوری ہونے تک کئی اور لوگوں کے نام سامنے آسکتے ہیں۔ اشوک ساؤکے موبائل سے ایک ریکارڈنگ بھی ملی ہے، جس میں گوپال کھیمکا اوراس کے درمیان کسی زمین سے متعلق گالی گلوج بھی ہوئی ہے۔ یہ وہی اشوک ساؤ ہے، جو منوج کملیا قتل سانحہ میں بھی ملزم تھا۔ اس معاملے میں بھی اشوک جیل گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں جانچ کرتے ہوئے پایا کہ شوٹر امیش کو پیسوں کی سختی ضرورت تھی۔ اس کی بیٹی کی اسکول فیس بھی لمبے وقت سے بقایا تھا۔ قتل کے پہلے ہی امیش نے اسکول میں 45000 روپئے فیس جمع کی تھی۔ ڈی جی پی ونے کمار نے کہا کہ 15 جولائی کو گوپال کے بیٹے گنجن کے قتل کے معاملے میں بھی سماعت ہونی ہے۔ اس قتل سانحہ کو اس پہلو سے بھی جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments