National

ایچ ایم پی وی کے بڑھتے معاملوں کی روک تھام سے متعلق اقدام کے لیے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل

ایچ ایم پی وی کے بڑھتے معاملوں کی روک تھام سے متعلق اقدام کے لیے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل

ممبئی ، 8 جنوری: چین میں پھیلنے والے ہیومن میٹانیومو وائرس (ایچ ایم پی وی) سے متاثر مریضوں کی تعداد ہندستان میں بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں ایک وکیل کی جانب سے عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں اس نئے وائرس سے متعلق خدشات کا نوٹس لینے اور مہاراشٹر حکومت کو فعال اقدامات کرنے کی ہدایات دینے کی درخواست کی گئی ہے۔عرضی گزار وکیل شری رنگ بھنڈارکر نے کہا کہ "ہائی کورٹ نے 2020 میں کووڈ-19 وباء کا نوٹس لیا تھا، اور ایچ ایم پی وی کے حوالے سے عالمی اور علاقائی خدشات کے درمیان اُسی طرح کے اقدامات کی ضرورت ہے۔" ذرائع کے مطابق ایچ ایم پی وی کے حوالے سے دائر کی گئی عرضی پر ہائی کورٹ 10 جنوری کو سماعت کر سکتا ہے۔ اس عرضی میں ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ ایچ ایم پی وی کے رپورٹ کردہ معاملوں میں ہو رہے اضافے کی بنا پر ریاستی حکومت کو اس حوالے سے تیاریوں اور صحت عامہ کے اقدامات کو فعال کرنے کی ہدایات دی جائیں۔ عرضی میں مزید کہا گیا کہ ہائی کورٹ ریاست کے محکمہ صحت کو ہدایت دے کہ ایچ ایم پی وی کی نگرانی، ٹیسٹنگ اور رپورٹنگ میں تیزی لانے کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے۔ علاوہ ازیں، ہائی کورٹ حکومت کو یہ بھی ہدایت دے کہ ایچ ایم پی وی کی علامات، منتقلی کے طریقوں اور روک تھام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوامی سطح پر بیداری مہم شروع کی جائے۔واضح رہے کہ چین میں پھیلنے والے ایچ ایم پی وی کے کیسز ہندوستان میں بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مختلف میڈیا ذرائع کے مطابق، ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ایچ ایم پی وی سے متاثر مریضوں کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے اور آئندہ دنوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments