دو بھائیوں نے ملک میں معدوم ہوتی اردو کو محفوظ کرنے کے لیے ایک دلچسپ ایپ بنائی ہے جس کی مدد سے یہ زبان سیکھی جا سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’ہم زبان‘ دراصل دو بھائیوں توصیف اور تنزیل الرحمان کی کاوش ہے جو اردو کے تحفظ اور ترویج کے لیے نکلے ہیں۔ وہ ایک ایسے وقت میں پروان چڑھے ہیں جب انڈیا میں لوگوں کی اردو میں دلچسپی کم ہو رہی تھی۔ انڈیا کی تاریخ میں نمایاں کردار ادا کرنے کے باوجود اردو زبان کو حالیہ کچھ دہائیوں کے دوران گروہی سیاست، معاشی خوشحالی کی تگ و دو سے متعدد خطرات کا سامنا ہے۔ توصیف نے بتایا کہ ’(تقسیم کے بعد سے) اردو زبان میں مسلسل کمی آتی دیکھی گئی جبکہ معاشی طور پر اہمیت رکھنے کی وجہ سے انگریزی کو اردو پر ترجیح بھی دی جاتی ہے۔‘ ان کے مطابق ’اردو معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی اہمیت کھو چکی ہے، کاروبار میں کسی بھی قسم کی کوئی ٹرانزیکشن اردو میں نہیں ہوتی۔‘ تاہم اس کے باوجود بھی انڈیا بھر میں کافی لوگوں اور تارکین وطن انڈینز کے لیے اردو کافی اہم ہے جو بالی وڈ کے گانے گنگناتے ہوئے پلے بڑھے ہیں جن پر اردو شاعری کی گہری چھاپ ہوتی ہے۔ توصیف کا کہنا ہے کہ ایپ کا خیال انہیں اردو شاعری کے ساتھ لگاؤ کی وجہ سے پیدا ہوا۔ ’ہم گھر میں اردو بولتے ہیں اور ہم انڈیا اور بیرون ملک اردو کے مستقبل کے حوالے سے باتیں کر رہے تھے۔‘ پانچ سال کی تحقیق اور کوششوں کے بعد دونوں بھائیوں نے اکتوبر میں ایپ کو لانچ کر دیا۔ توصیف کے بھائی تنزیل الرحمان نے بتایا کہ ’ہم نے اردو سیکھنے کے لیے ایپ بنانے کا فیصلہ کیا جو اردو پڑھنے، لکھنے اور سمجھنے کے قابل بنائے گی اور اسی نکتے کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔‘ ’پروگرام میں مختلف عمروں، کمیونیٹیز اور پیشوں سے وابستہ افراد شرکت کر رہے ہیں جس سے ہمیں یہ اعتماد ملا کہ اس زبان کو سیکھنے کی تڑپ موجود ہے۔‘ دونوں بھائیوں کو یقین ہے کہ اردو زبان پھلنے پھولنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور انہوں نے ایک ایسی ایپ بنائی ہے جو ’مارکیٹ میں موجود دوسری ایپس کے مقابلے میں زیادہ جامع‘ ہے۔ تین ہزار کے قریب ایپ یوزرز اور دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ایپ کے فیچرز اور یوزر فرینڈلی ڈٰیزائن کی وجہ سے اس کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ دہلی کے مارکیٹنگ پروفیشنل محمد اعظم نے بتایا کہ اردو پر فوکس کرنے والے پلیٹ فارم چند ہی ہیں تاہم وہ اس ایپ سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ ’مجھے شاعری سے لگاؤ ہے اور اردو خوبصورت لفظوں کا خزانہ ہے، اسی لیے سیکھ رہا ہوں اور ہو سکتا ہے آنے والے وقت میں شاعری بھی کروں۔‘ لندن میں رہائش پذیر سحر رضوی کے لیے ایپ نے انہیں اپنی روایات سے جوڑنے کا کام کیا ہے کیونکہ بچپن میں بولنے کے باوجود وہ اردو بھول چکی تھیں۔ ’میرے والد نے ہم زبان ایپ کے بارے میں بتایا اور اردو سے دوبارہ جڑنے پر بہت خوشی ہوئی، جو الف، ب سے اردو سکھاتی ہے۔‘ اسی طرح سے پارٹ ٹائم موسیقار انیرالدین پریتم کو شروع سے ہی اردو سیکھنے کا شوق تھا کیونکہ ان کے خیال میں برصغیر کی موسیقی کو سمجھنے میں یہ کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے انیرالدین پریتم کچھ ہفتوں سے اپنا فارغ وقت ’ہم زبان‘ پر صرف کرتے ہیں، جس کی بدولت اس پرانی اردو کو سیکھا جا سکتا ہے جو صدیوں تک انڈین ثقافت سے جڑی اور شاعری میں استعمال ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’مجھے اردو سے شروع سے ہی لگاؤ رہا ہے، مجھے یہ شاعرانہ اور روح پرور لگتی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جب بھی موقع ملے میں ایپ کو کھول لیتا ہوں، اس کا سر ورق بہت دلچسپ ہے جو آڈیو اور ویڈیو فیچرز پر مشتمل ہے اور اس کو استعمال کرنے کا بڑا مزہ آتا ہے۔‘
Source: social media
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر راجستھان میں سات روزہ سرکاری سوگ اعلان
منموہن سنگھ کے انتقال پر فلمی دنیا کا اظہار غم، سنی دیول سے منوج باجپئی تک تمام مشہور شخصیات کا خراج عقیدت
منموہن سنگھ کے انتقال سے ایک بہترین ماہر اقتصادیات سے محروم ہوگئے:وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا
کھڑگے نے منموہن کے سمادھی استھل کے لیے مودی کو خط لکھا
منموہن سنگھ کے اعزاز میں میگھالیہ میں سات دن کا سرکاری سوگ
منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی
منموہن سنگھ کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی
منموہن سنگھ کے خلاف تحریک چلانے والے انا ہزارے بولے – وہ ہمیشہ ملک کے بارے میں پہلے سوچتےتھے
سچن تندولکر بھی منموہن سنگھ کی موت پر ہوئے غمگین، محمد شامی نے بتایا دور اندیش و عظیم لیڈر
حکومت اسرائیل، فلسطین تنازع میں دو قومی اصول کے موقف پر قائم ہے: وزیر خارجہ جے شنکر
آج بابری مسجد انہدام کی 32 ویں برسی
اکھلیش نے وزیراعلی یوگی کو کیا چیلنج، آپ اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں، میں بھی تیار ہوں
جھارکھنڈ: ہیمنت سورین کابینہ کی توسیع، جے ایم ایم کو 5، کانگریس کو 4 اور آر جے ڈی کو 1 وزارت ملی
دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا، مودی، شاہ، شاہ رخ، سلمان سمیت متعدد وی آئی پیز شامل